ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ بارش کے باعث منسوخ
119 کے جواب میں ہندوستان نے 8.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 57 رنز بنالئےتھے۔ اسی دوران بارش پھر شروع ہو گئی اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔
ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے خواتین ورلڈ کپ کا 28 واں میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ہندستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری بنگلہ دیش نے بارش سے متاثرہ میچ میں مقررہ 27 اوورز میں نو وکٹ پر 119 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شرمین اختر نے سب سے زیادہ 36 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ہندوستانی بولنگ اٹیک کے سامنے بنگلہ دیش کے بلے باز زیادہ دیر تک نہیں ٹک سکے اور وکٹیں گنواتے رہے۔ شوبھنا مستاری (26)، روبیہ حیدر (13) اور ریتو مونی نے 11 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے سات بلے باز دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
ہندستان کی جانب سے رادھا یادو نے تین اور شری چارنی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ، دیپتی شرما اور امنجوت کور نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 119 کے جواب میں ہندوستان نے 8.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 57 رنز بنالئے۔ اسی دوران بارش پھر شروع ہو گئی۔ اسمرتی مندھانا (34 ناٹ آؤٹ) اور امنجوت کور (15 ناٹ آؤٹ) کریز پر تھیں۔
بعد ازاں مسلسل بارش کی وجہ سے میچ کو منسوخ کردیا گیا۔ اس میچ میں ہندستان کے لیے سب سے بری خبر پرتیکا راول کا زخمی ہونا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وہ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گی یا نہیں۔ تاہم اب بنگلہ دیش پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں نمبر پر رہتے ہوئے اپنی مہم ختم کرے گا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو شروع میں 43 اوورز اور پھر 27 اوورز کا کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش نے ڈی ایل ایس کے طریقہ کار کے ذریعے ہندستان کو 126 رنز کا ہدف دیا اور مندھانا اور امن جوت کی جوڑی نے نصف سنچری کی شراکت داری کرتے ہوئے ہندوستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ تاہم بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑا، جس کے نتیجے میں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔