قومی خبریں

اقتصادی لچک کو بڑھانے کے لیے اختراعی پالیسیوں کی ضرورت: پروفیسر پانڈے

پروفیسر پانڈے نے بین الاقوامی کانفرنس کے آغاز پر پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اکیڈمی، صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ٹیکنیکل یونیورسٹی، اتر پردیش، لکھنؤ کے وائس چانسلر پروفیسر جے پی پانڈے نے کہا کہ اقتصادی لچک کو بڑھانے کے لیے اختراعی پالیسیوں پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ پروفیسر پانڈے نے کل جے پوریہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، غازی آباد کے زیر اہتمام’’اقتصادی لچکدار : پائیدار ترقی کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملی‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کے آغاز پر پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اکیڈمی، صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

Published: undefined

کانفرنس میں جاپان کی کونان یونیورسٹی کے پروفیسر کین نشیکاوا اور جے پوریہ ٹیم کی قیادت سیٹھ آنندرم جے پوریا گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے چیئرمین ششیر جے پوریا کر رہے تھے۔

Published: undefined

پرو فیسرکین  نشیکاوا اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے میں ٹیکنالوجی کے رول پر اپنی وسیع تحقیق کا اشتراک کرتے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کی حکمت عملی اپنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

Published: undefined

جے پوریہ نے ہندوستان کے لیے ایک لچکدار معیشت کی تعمیر کے لیے آبادیاتی منافع کو استعمال کرنے، مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مضبوط بنانے، ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پائیداری کے عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined