قومی خبریں

پرینکا گاندھی کا مصروف ترین لکھنؤ دورہ ختم، اتوار کو رائے بریلی پہنچیں گی

پرینکا گاندھی کا کہنا ہے کہ یو پی میں عوام بدلاؤ کا من بنا چکی ہے۔ کسانوں، نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقہ اور عام لوگوں کی آواز بن کانگریس پارٹی تبدیلی کے عزم کے ساتھ مضبوط متبادل بن کر ابھرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آج پرینکا گاندھی کا تیسرا دن تھا اور اس دوران انھوں نے مختلف سطحوں پر کئی میٹنگیں کیں۔ پرینکا گاندھی نے ریاست کےآٹھوں زون کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ضلع، شہر، ریاستی سکریٹری، جنرل سکریٹری اور ریاستی نائب صدور سے الگ الگ ملاقات کر کے ان سے زمینی رپورٹ لی۔ خبروں کے مطابق کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ریاست کے 831 بلاکوں، 2614 وارڈوں اور 8134 نیائے پنچایتوں کی رپورٹ پر دو دن تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق آج میٹنگ کا آخری دور پوروانچل اور اودھ زون کے ساتھ چلا۔ پوروانچل کے 97 بلاکوں اور 975 نیائے پنچایتوں کی تنظیم پر تبادلہ خیال ہوا، جب کہ اودھ کے 133 بلاکوں اور 1330 نیائے پنچایتوں پر جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سبھی سے رپورٹ لی۔ بعد ازاں پرینکا گاندھی نے بتایا کہ یو پی اسمبلی انتخاب میں ٹکٹ تقسیم میں تنظیم کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ تنظیم کا کام آخری مرحلہ میں ہے اور سبھی کو دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

لکھنؤ میں پارٹی کے ریاستی دفتر میں لگاتار دوسرے دن ہفتہ کو میراتھن میٹنگ کر کے تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ کے ساتھ ساتھ پرینکا گاندھی نے زمینی رجحان اور سیاسی حکمت عملی پر غور و خوض کیا۔ انہوں نے ایک ایک ذمہ دار لیڈر سے رپورٹ اور تاثرات حاصل کئے۔ مغربی اترپردش، روہیل کھنڈ اور مدھیہ پردیش کے اضلاع کی بلاک اور نیائے پنچایت جائزہ اور عہدیداروں سے آگے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے اس درمیان ایک ٹوئٹ کر کے بھی اپنی سرگرمیوں کے تعلق سے لوگوں کو جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے لیڈروں کے ساتھ ملاقاتوں میں موصولہ اطلاعات سے یہ واضح ہے کہ ریاست کے لوگ موجودہ حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں اور وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’کانگریس دفتر پر ریاستی تنظیم کی میٹنگوں میں عہدیداروں اور ضلع کے لیڈروں سے رپورٹ اور فیڈ بیک لیا۔ اتر پردیش میں عوام بدلاؤ کا من بنا چکی ہے۔ کسانوں، نوجوانوں، خواتین، کاروباری طبقہ اور عام لوگوں کی آواز بن کانگریس پارٹی تبدیلی کے عزم کے ساتھ مضبوط متبادل بن کر ابھرے گی۔‘‘

Published: undefined

بہر حال، اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے تنظیمی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرنے کی حکمت عملی مصروف پرینکا گاندھی اب اتوار کو پارٹی صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کا دورہ کریں گی۔ لکھنؤ میں گذشتہ تین دنوں سے مقیم پرینکا کو ہفتہ کی شام رائے بریلی کے لئے نکلنا تھا لیکن مسلسل میٹنگوں کی وجہ سے انہوں نے اپنا پروگرام تبدیل کردیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پرینکا گاندھی اب اتوار کی صبح تقریباً آٹھ بجے لکھنؤ سے رائے بریلی کے لئے روانہ ہوں گی، جہاں ان کا چروا سرحد سے بھوئے مئو تک شاندار استقبال کیا جائے گا۔ پرینکا 11 بجے ضلع کانگریس کمیٹی، بلاک صدر، نیائے پنچایت صدر، شہر صدر کے ساتھ میٹنگ کر کے دیہی علاقوں میں کانگریس کے تئیں لوگوں کے رجحانات سے روبرو ہوں گی۔ اس کے بعد وہ شہر کانگریس کمیٹی، وارڈ بورڈ کے ساتھ میٹنگ کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined