قومی خبریں

رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد پرینکا گاندھی نے پہلی بار امت شاہ سے کی ملاقات، وائناڈ کے لیے مانگا اسپیشل پیکیج

امت شاہ سے ملنے کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’’وائناڈ لینڈسلائڈ کے متاثرین کی مدد کے لیے امت شاہ سے ملاقات کی، وہاں کی صورتحال سے ہم نے انھیں آگاہ کیا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرینکا گاندھی / تصویر ایکس</p></div>

پرینکا گاندھی / تصویر ایکس

 

کیرالہ کے وائناڈ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد ان کی وزیر داخلہ سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ انہوں نے ملاقات کے دوران اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے لیے اسپیشل پیکج کی مانگ کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے امت شاہ سے خصوصاً وائناڈ میں لینڈسلائڈ متاثرین کے امداد کی بات کی ہے۔ رواں سال 30 جولائی کو کیرالہ کے وائناڈ میں شدید بارش کی وجہ سے لینڈسلائڈ کا حادثہ پیش آیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں زبردست تباہی مچ گئی تھی۔ لینڈ سلائڈ کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے اور سینکڑوں لوگ اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔

Published: undefined

وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وائناڈ لینڈ سلائڈ متاثرین کی مدد کے لیے ہم نے امت شاہ سے ملاقات کی۔ وہاں کی جو صورتحال ہے، ہم نے اس سے ان کو آگاہ کیا۔ انھیں بتایا کہ وہاں کے لوگوں کو کن پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم نے ان کو یہ بھی بتایا کہ حادثے کے بعد وہاں کے لوگ پوری طرح برباد ہو چکے ہیں۔ لوگوں کے پاس کوئی سپورٹ سسٹم نہیں بچا ہے۔‘‘ وزیر داخلہ سے ملاقات کے دوران ان کے ساتھ 21 دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ’’ہم نے وزیر داخلہ سے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کو الگ رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کے لیے مرکزی حکومت لوگوں کی حتی الامکان مدد کرنے کی کوشش کرے۔ کیوںکہ لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے وائناڈ کو کافی نقصان ہوا ہے۔ لوگوں کے گھر، بزنس، اسکول وغیرہ سب کچھ بہہ گئے ہیں۔ ایسے میں انہیں فوری طور پر ریلیف فنڈ کی ضرورت ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی وائناڈ گئے تھے۔ انہوں نے وہاں کے متاثرین سے ملاقات بھی کی تھی۔ ایسے میں وہاں کے لوگوں کو امید ہے کہ وزیر اعظم آئے تھے تو ضرور کچھ مدد ملے گی۔‘‘ پرینکا گاندھی کے مطابق وزیر داخلہ امت شاہ نے انھیں یقین دلایا ہے کہ وہ وائناڈ کے لوگوں کی مدد ضرور کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined