قومی خبریں

کانگریس کا مشن 2022: رائے بریلی میں پرینکا نے لگائی کلاس، تنظیم کو مضبوط بنانے پر زور

پرینکا گاندھی رائے بریلی کے ’بھوئے میؤ گیسٹ ہاؤس‘ میں ریاست کی نئی ٹیم کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کر رہی ہیں، جس میں ریاستی صدر اجے کمار للو اور ان کی پوری مجلس عاملہ شامل ہوگی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اترپردیش میں کانگریس کی نئی ٹیم کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی میں جمع ہوگی اور ’مشن 2022‘ کے علاوہ مزید حکمت عملی پر غور و خوض کیا جائے گا۔ یہاں کانگریس پارٹی کی طرف سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی موجودگی میں ورکشاپ کے دوران موجود سینئر قائدین نئے مقرر کردہ عہدیداروں کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں کام کرنے کی تربیت دیں گے۔ تاہم میڈیا کو اس تقریب سے دور رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ضلعی صدر پنکج تیواری نے کہا، ’’پرینکا گاندھی کی ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ پارٹی عوامی مسائل کو سڑک سے لے کر سوشل میڈیا تک بھرپور طریقے سے کیسے اٹھا سکتی ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی رائے بریلی کے ’بھوئے میؤ گیسٹ ہاؤس‘ میں ریاست کی نئی ٹیم کے لئے ورکشاپ کا اہتمام کر رہی ہیں، جس میں ریاستی صدر اجے کمار للو اور ان کی پوری مجلس عاملہ شامل ہوگی۔ ورکشاپ میں اے آئی سی سی (آل انڈیا کانگریس کمیٹی) کے نصف درجن سے زیادہ عہدیدار، ریاستی صدر کی ٹیم کو مخالف جماعتوں سے لوہا لینے کے گر سکھائیں گے۔ ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ تنظیم کو کس طرح مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ پرینکا گاندھی ریاست میں کانگریس کو مضبوط بنانے کے لئے مستقل کام کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں انہوں نے حال ہی میں ریاست کے نئے صدر کے ساتھ 51 اضلاع میں نئے ضلعی صدر اور شہر صدر کو تعینات کیا ہے۔ ان کی نئی ٹیم میں نوجوانوں پر توجہ دی گئی ہے۔

Published: undefined

خیال کیا جارہا ہے کہ اس میٹنگ میں آئندہ حکم عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ساتھ ہی ورکشاپ میں زمینی سطح پر تنظیم بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ علاوہ ازیں تنظیم اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ ریاست بھر میں تنظیم کو کس طرح مضبوط بنایا جائے۔ اس کے علاوہ اس ورکشاپ میں نظریہ، ثقافت، مواصلات اور فلسفہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined