قومی خبریں

اومائیکرون سے نمٹنے کے لیے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو تیار کریں: راجیش بھوشن

راجیش بھوشن نے خط میں کہا کہ ریاستوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر صحت کا مناسب ڈھانچہ تیار ہو۔ جانچ اور علاج کے لیے مناسب وسائل تیار کیے جائیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کووڈ کے معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنانے اور کووڈ کے نئے قسم او مائیکرون سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر صحت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور ہیلتھ سکریٹریوں کو لکھے ایک خط میں کہا ہے کہ او مائیکرون کے پیش نظر انتہائی چوکسی برتی جائے اور کووڈ گائیڈ لائن کی سختی سے پابندی کی جائے۔

Published: undefined

راجیش بھوشن نے خط میں مزید کہ اصولوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ او مائیکرون سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر ہیلتھ انفراسٹرکچر بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے دس ممالک سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے ہوشیار رہنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ بیرون ملک سے آنے والے لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کے نمونے تیزی سے لیبارٹری میں بھیجے جائیں۔ اس کے علاوہ عام کووڈ ٹیسٹ میں کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔

Published: undefined

راجیش بھوشن نے خط میں کہا کہ ریاستوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر صحت کا مناسب ڈھانچہ تیار ہو۔ جانچ اور علاج کے لیے مناسب انسانی وسائل تیار کیے جائیں۔ خط میں کہا گیا کہ کسی بھی الجھن یا غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے مقامی سطح پر آگاہی مہم چلائی جائے اور مقامی سطح پر باقاعدہ پریس کانفرنس منعقد کی جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات