قومی خبریں

شیواجی پارک میں بھارت جوڑو نیائے یاترا ریلی تاریخی ہوگی: نسیم خان

17 مارچ کو بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ممبئی میں اختتام ہوگا اور انڈیا الائنس کی لوک سبھا انتخابی مہم ممبئی میں ہونے والی میٹنگ سے شروع کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بھارت جوڑو نیائے یاترا کی اختتامی میٹنگ شیواجی پارک میں ہو رہی ہے اور اس میٹنگ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ کانگریس پارٹی نے انڈیا الائنس کے اس جلسۂ عام کے لیے ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ممبئی میں راہل گاندھی کا شاندار استقبال کرنے کے علاوہ، کانگریس پارٹی شیواجی پارک میں ہونے والی میٹنگ کو تاریخی بنانے کے لیے تیار ہے۔ یہ باتیں کانگریس کے کارگزار ریاستی صدرو سابق وزیر نسیم خان نے کہی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس کے صدر دفتر تلک بھون میں کل کوکن ڈویژن کے ضلعی صدور اور علاقائی عہدیداروں کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں شیواجی پارک میں ہونے والی انڈیا الائنس کی میٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نسیم خان نے کہا کہ شیواجی پارک میں ہونے والی میٹنگ اور ممبئی میں راہل گاندھی کے استقبال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کا ممبئی میں اختتام ہوگا اور انڈیا الائنس کی لوک سبھا انتخابی مہم ممبئی میں ہونے والی میٹنگ سے شروع کی جائے گی۔ انڈیا الائنس کی تمام اتحادی جماعتوں کے اہم لیڈران اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ نسیم خان نے یقین ظاہر کیا ہے کہ نیا ئےیاترا اور شیواجی پارک میں ہونے والے جلسہ عام کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہوگی۔

Published: undefined

اس میٹنگ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور ایم پی چندرکانت ہنڈورے، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور شریک انچارج سونل پٹیل، اور دیگر کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined