قومی خبریں

یوپی میں بجلی سپلائی کا نظام درہم برہم، ملازمین کی ہڑتال کے درمیان بارش اور ژالہ باری سے حالات دگرگوں

حکومت نے سراپا احتجاجی ملازمین پر ایسما اور این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے وہیں ہائی کورٹ نے بھی ہڑتال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے توہین عدالت قرار دیا ہے۔

بجلی، تصویر آئی اے این ایس
بجلی، تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: اترپردیش میں بجلی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والے ہاوس میں پروڈکشن متاثر ہوا ہے جس کی سیدھا اثر ریاست کے کئی علاقوں میں بجلی سپلائی کے ساتھ ساتھ پانی سپلائی پر بھی پڑا ہے۔ حکومت نے سراپا احتجاجی ملازمین پر ایسما اور این ایس اے کے تحت کاروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے وہیں ہائی کورٹ نے بھی ہڑتال کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے اسے توہین عدالت قرار دیا ہے۔ باوجود اس کے ہڑتالی ملازمین کے رویہ میں کوئی خاص فرق نہیں آیا ہے۔ ملازمین کے لیڈروں کی دلیل ہے کہ وہ بھی ہڑتال کے حامی نہیں ہیں لیکن وزیر توانائی گزشتہ سال دسمبر میں ملازمین کے ساتھ ان کے مطالبات کے ضمن میں کئے گئے سمجھوتے سے مکر رہے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں وزیر اعلی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، اوبرا تھرمل پاور پلانٹ کے 200 میگاواٹ کے پانچ یونٹس میں کام بند ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ملازمین رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت نے مجوزہ اوبرا ڈی پلانٹ کو نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں۔ اس سے قبل اوبرا سی کے 660 میگاواٹ کے دو یونٹ نجی شعبے کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

حکومت کی نجکاری کی پالیسی درست نہیں۔ حکومت کو حال ہی میں کئے گئے اپنے فیصلے واپس لینے چاہئے۔ پاور کارپوریشن کے انجینئرز اور ملازمین اپنے جنریٹنگ پلانٹس کو چلانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہیں ہڑتالی ملازمین کو ایسما کا خوف بھی ستا رہا ہے۔ ملازمین کا خیال ہے کہ ESMA کے تحت کارروائی ان کے کیریئر کو متاثر کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعلیٰ کی مداخلت سے صورتحال پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

Published: undefined

بجلی ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے کئی اضلاع کے پاور سب اسٹیشنز پر عام طور سے ویرانی کا ماحول ہے۔ بجلی کے بل کی ادائیگی کے کاؤنٹر بند ہونے کی وجہ سے صارفین مایوس ہو کر واپس جا رہے ہیں جبکہ مقامی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے چند گینگ مین دستیاب ہیں۔ بجلی کی سپلائی متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی نہیں ہوسکی ہے۔ دوسری جانب کئی اضلاع میں ہلکی بارش اور ژالہ باری سے ہونے والی خرابیاں برقرار ہیں۔ ہڑتال سے دور رہنے والے مزدور اور انجینئر انہیں ہٹانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

Published: undefined

این ٹی پی سی انجینئرز کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے تکنیکی عملے کی بھی مدد لی جا رہی ہے تاکہ بجلی جنریشن کو کنٹرول کیا جا سکے۔ ادھر حکومت نے ہڑتالی کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined