قومی خبریں

یو پی: کورونا سے نہیں راشن کی قطار میں کھڑے کھڑے مر گئی غریب شمیمہ، اب مدد کریگی انتظامیہ!

ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہونے کا شبہ ہے، رپورٹ آنے کے بعد کنبے کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، اہل خانہ کا الزام ہے کہ شمیمہ کو دو دنوں سے چکر لگوائے جا رہے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بدایوں: اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں راشن کی دکان پر چاول لینے لئے گئی خاتون کی موت واقع ہو گئی۔ شمیمہ بانو نامی خاتون راشن کی قطار میں دھوپ میں گھنٹوں رہی اور اس کے بعد غش کھا کر گر گئی۔ اہل خانہ اسپتال میں لے گئے لیکن شمیمہ نے پہلے ہی دم توڑ دیا۔ شمیمہ کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ راشن کے لئے انہیں دو دنوں سے لگاتار چکر لگوائے جا رہے تھے۔

Published: 18 Apr 2020, 6:11 PM IST

اطلاعات کے مطابق سلارپور بلاک واقع پرہلاد پور گاؤں کی رہائشی میکو علی کی بیوی شمیمہ بانو (35) جمعہ کی دوپہر اپنے گاؤں سے چل کر ایک کلومیٹر دور کنورگاؤں میں واقع کوٹیدار کی دوکان پر چاول لینے کے لئے گئی تھیں۔ معاشی طور سے کمزور خاتون راشن لینے کے لئے تین گھنٹے لائن میں کھڑی رہی۔ اس درمیان وہ غش کھا کر زمین پر گر گئی۔ اطلاع ملنے پر اہل خانہ انہیں لینے کے لئے کنورگاؤں پہنچے۔ یہاں کے ڈاکٹر نے خاتون کو بدایوں کے لئے ریفر کر دیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Published: 18 Apr 2020, 6:11 PM IST

اس واقعہ کے بعد کارڈ ہولڈروں اور اہل خانہ نے موقع پر کافی ہنگامہ کیا۔ راشن کی تقسیم کے وقت نگراں بھی وہاں موجود نہیں تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس او اور فوڈ انسپکٹر موقع پر پہنچے۔ بتایا گیا کہ خاتون پی ایچ ایچ (انتہائی ضرورتمند کنبہ) کارڈ ہولڈر تھی اور سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے راشن ملنے میں تاخیر ہوئی!

Published: 18 Apr 2020, 6:11 PM IST

اہل خانہ کا الزام ہے کہ شمیمہ بانو دو دن سے چاول لینے کے لئے جا رہی تھیں۔ ان کے شوہر بجنور ضلع کے دھام پور میں ملازمت کرتے ہیں۔ مقامی تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ اس حوالہ سے ان کو کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: 18 Apr 2020, 6:11 PM IST

وہیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کمار پرشانت نے بتایا کہ سلارپور بلاک علاقے میں راشن کے لئے لائن میں لگی خاتون کی موت کی خبر ملی ہے۔ ضلع فوڈ سپلائی افسر کو فوراً موقع پر بھیجا گیا تھا۔ موت کی وجوہات ابھی واضح نہیں ہیں لیکن حرکت قلب بند ہونے سے موت کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد کنبے کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

Published: 18 Apr 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Apr 2020, 6:11 PM IST