قومی خبریں

دہلی میں خطرناک آلودگی: ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، کیجریوال کا اسکولز بند رکھنے کا اعلان

راجدھانی میں دم گھوٹنے والی آلودگی کی وجہ سے جمعہ کو حکومت نے دہلی کے سبھی اسکولوں کو پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا

تصویر اے آئے آئی این ایس
تصویر اے آئے آئی این ایس 

نئی دہلی: راجدھانی میں دم گھوٹنے والی آلودگی کی وجہ سے جمعہ کو حکومت نے دہلی کے سبھی اسکولوں کو پانچ نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجری وال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے دہلی کے سبھی اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔ کیجری وال نےکہا کہ ’’دہلی میں پرالی کے بڑھتے دھوئیں کی وجہ سے آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہوگئی ہے۔ اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کے سبھی اسکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔‘‘

Published: 01 Nov 2019, 4:32 PM IST

ادھر، ہوا کی کوالٹی 410 اے آئی کیو (ایئر کوالٹی انڈیکس) تک گجرانے کے بعد سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ کمیٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے۔ اے آئی کیو کے 400 کی سطح تک گرجانے کو خطرناک صورحال سمجھا جاتا ہے اور دہلی میں گزشتہ 5 دنوں سے اے آئی کیو اسی سطح پر بنا ہوا ہے۔ ہنگامی حالت کے اعلان کے ساتھ ہی ای پی سی اے نے 5 نومبر تک تمام تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

Published: 01 Nov 2019, 4:32 PM IST

امریکی سفارتخانے کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر 1 بجکر 5 منٹ پر پی ایم 2.5 کی سطح 450 تھی۔ امریکی سفارتخانے کے نزدیک صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ریڈنگ نہیں ہوتی ، کیونکہ پی ایم 2.5 کی سطح 500 سے اوپر چلی جاتی ہے اور اس کی پیمائش وہ نہیں کر پاتے ۔

Published: 01 Nov 2019, 4:32 PM IST

فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے مختلف ہدایات دی جارہی ہیں لیکن اس معاملے میں موسمی صورتحال زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور اتوار تک آلودگی کے کم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Published: 01 Nov 2019, 4:32 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Nov 2019, 4:32 PM IST