قومی خبریں

مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران ! کابینہ توسیع پر نہیں بن رہی بات

مدھیہ پردیش میں کابینہ کی دوسری توسیع پر اب بھی پینچ پھنسا ہوا ہے اور لیڈروں کے درمیان اتفاق قائم نہ ہونے سے حلف برداری کی تاریخ طے نہیں ہو پا رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مدھیہ پردیش میں کابینہ کی دوسری توسیع پر اب بھی پینچ پھنسا ہوا ہے اور لیڈروں کے درمیان اتفاق نہ بننے سے حلف برداری کی تاریخ طے نہیں ہو پا رہی ہے۔ دو دن تک دہلی میں رہنے کے بعد وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان منگل کو بھوپال لوٹ آئے۔ ان کی کئی میٹنگیں آج مجوزہ ہیں، اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کیا مدھیہ پردیش ایک بار پھر سیاسی بحران میں مبتلا ہونے والا ہے۔

Published: 30 Jun 2020, 3:58 PM IST

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی بی جے پی کے دونوں اہم عہدیدار صدر وشنو دت شرما اور ریاستی جنرل سکریٹری سہاس بھگت کے ساتھ اتوار کو ریاستی حکومت کے طیارہ سے دہلی گئے تھے اور امکان اس بات کا ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کابینہ کی دوسری توسیع منگل یا بدھ تک ہو سکتی ہے۔ شیوراج چوہان کی دہلی میں پارٹی صدر جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر کے علاوہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے نومنتخب راجیہ سبھا رکن جیوترادتیہ سندھیا سے بھی ملاقات ہوئی۔

Published: 30 Jun 2020, 3:58 PM IST

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے ممکنہ وزراء کو لے کر اتفاق نہیں بن پایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کابینہ توسیع کی تاریخ کو آگے بڑھانے کا ذہن تیار کر لیا گیا ہے۔ شیوران سنگھ چوہان بھی پارٹی لیڈروں کے ساتھ بھوپال منگل کی صبح ریاستی حکومت کے طیارہ سے لوٹ آئے۔ وزیر اعلیٰ چوہان کی منگل کو وزارت میں کئی میٹنگیں ہیں۔ وہ محکمہ مالیات کے افسران سے بات چیت کرنے کے ساتھ کورونا کے حالات کا بھی جائزہ لیں گے۔

Published: 30 Jun 2020, 3:58 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 30 Jun 2020, 3:58 PM IST