قومی خبریں

پولیس افسران ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے علمبردار: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پولیس افسر ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں، اس لئے ان کے ہر کام میں قوم سب سے پہلے کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہئے۔

ٹوئٹر
ٹوئٹر 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پولیس افسر ایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں، اس لئے ان کے ہر کام میں قوم سب سے پہلے کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہئے۔

Published: undefined

آج حیدرآباد پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت انڈین پولیس سروس کے ٹرینیوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ آپ ایک بھارت ، شریشٹھ بھارت کے علمبردار ہیں۔ اس لئے آپ کے ہر ایکشن، آپ کی ہر سرگرمی میں قوم سب سے پہلے، ہمیشہ پہلے کا جذبہ جھلکنا چاہیے‘‘۔

Published: undefined

انہوں نے ٹرینی افسران سے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پولیس سروس میں شامل ہو رہے ہیں جب ملک میں ہر میدان اور ہر سطح پر تبدیلی کی لہر جاری ہے۔ انہوں نے کہا ’’آپ کے کیریئر کے آنے والے 25 سال ہندوستان کی ترقی کے سب سے اہم 25 سال بھی ہونے والے ہیں۔ لہذا آپ کی تیاری ، آپ کا مزاج اس بڑے ہدف کے مطابق ہونا چاہیے‘‘۔

Published: undefined

آزادی کی جدوجہد میں نوجوانوں کی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’1930 سے 1947 کے درمیان ملک میں جو لہر اٹھی ، جس طرح ملک کے نوجوان آگے آئے ، پوری نوجوان نسل ایک مقصد کے لیے متحد ہو گئی ،آج آپ میں بھی یہی جذبہ متوقع ہے۔ اس وقت ملک کے لوگوں نے سوراج کے لیے جدوجہد کی۔ آج آپ کو سوراج کے لیے آگے بڑھنا ہے۔ اس سال 15 اگست کی تاریخ اپنے ساتھ 75 ویں سالگرہ لے کر آرہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined