قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی نیپالی ہم منصب سوشیلا کارکی سے گفتگو، امن بحالی کے لیے مکمل حمایت کی یقین دہانی

نریندر مودی نے فون پر ہوئی بات چیت میں نیپال میں پُر تشدد مظاہروں میں جان گنوانے والوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوم آئین پر نیپال کے سبھی شہریوں کو نیک خواہشات بھی پیش کی۔

<div class="paragraphs"><p>سوشیلا کارکی / نریندر مودی(فائل)</p></div>

سوشیلا کارکی / نریندر مودی(فائل)

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نیپال کی عبوری حکومت کی وزیراعظم سوشیلا کارکی سے فون پر بات کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے نیپال میں ہوئے پُر تشدد مظاہروں میں جان گنوانے والے لوگوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور نیپال میں امن اور استحکام بحال کرنے کے ان کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی پوری حمایت کی بات دہرائی۔ ساتھ انہوں نے نیپال کے یوم آئین پر سوشیلا کارکی سمیت  نیپال کے سبھی شہریوں کو دلی مبارک باد اور نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا، ’’نیپال کی عبوری حکومت کی وزیر اعظم سوشیلا کارکی کے ساتھ گرمجوشی سے بات چیت ہوئی۔ حال ہی میں ہوئے افسوسناک جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور وہاں امن اور استحکام بحال کرنے کی کوششوں کے تئیں ہندوستان کی مضبوط حمایت کی تصدیق کی۔‘‘

Published: undefined

واضح رہے کہ نیپال میں ستمبر کی شروعات کے ساتھ ہی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ Gen-Z تحریک نے  بدعنوانی، سوشل میڈیا پر پابندی اور سرکار کی نااہلی کے خلاف سڑکوں پر اتر کر ملک گیر ہنگامہ برپا کر دیا تھا۔ 8 ستمبر سے شروع ہوئے ان مظاہروں میں پولیس کارروائی کے دوران گولی باری بھی ہوئی جس میں درجنوں نوجوان ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ اس کارروائی کے خلاف مظاہرین نے پارلیمنٹ عمارت، سرکاری دفاتر اور رہنماؤں کے گھروں پر حملہ کرکے اسے نذر آتش کرنا شروع کر دیا جس سے کاٹھمنڈو سمیت کئی شہروں میں پوری طرح بدامنی پھیل گئی۔

Published: undefined

اس بحران کے درمیان سابق وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے 10 ستمبر کو استعفیٰ دے دیا۔ صدر رام چندر پڈول نے آئینی التزامات کے تحت 12 ستمبر کو سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کارکی کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر حلف دلایا۔ 73 سال کی سوشیلا کارکی نیپال کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں، جنہیں ڈسکارڈ پلیٹ فارم پر نوجوان مظاہرین کی غیر رسمی ووٹنگ کے ذریعہ منتخب کیا گیا۔ سوشیلا کارکی کی بدعنوانی مخالف شبیہ نے انہیں عوام کا چہرہ بنا دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined