قومی خبریں

پی ایم مودی 16 نومبر کو کرسکتے ہیں پوروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح

اونیش کمار اوستھی نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس بن کر تیار ہوگیا ہے۔ ممکنہ طور سے اس کا افتتاح 16 نومبر کو زیر اعظم کے ہاتھوں کیا جائے گا۔

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی 

مئو: مشرقی اترپردیش کو ترقی کے پنکھ لگانے کے لئے تیار یوگی حکومت کی دیرینہ پروجکٹ پروانچل ایکسپریس وے کا افتتاح وزیر اعظم نریندر مودی 16 نومبر کو کرسکتے ہیں۔ اتر پردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چئیر مین و اڈیشنل چیف سکریٹری داخلہ اونیش کمار اوستھی نے اتوار کو محمدآباد گوہنا بلاک علاقے میں ایکسپریس وے کا جائزہ لیا۔ وہ بھجہی میں واقعہ کمپنی کے پلانت پر ہیلی کاپٹر سے اترے۔ اس کے بعد انہوں نے پلانٹ پر بنے میٹنگ ہال میں ایکسپریس وے کے افسران اور ڈی ایم کے ساتھ میٹنگ کی۔

Published: undefined

میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوروانچل ایکسپریس بن کر تیار ہوگیا ہے۔ ممکنہ طور سے اس کا افتتاح 16 نومبر کو زیر اعظم کے ہاتھوں کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ضلع مئو میں رانی پور بلاک کے تحت بھی ریمپ بن کر ضلع کے لوگوں کو پوروانچل ایکسپریس وے پر چڑھنے اور اترنے کی سہولیت آج دستیاب کرا دی گئی ہے۔ رینپ تین مہینے میں بن کر تیار ہوجائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پیکج۔7 کے تحت آنے والے پانچ اسمارٹ کمپوزٹ کالجوں کا بھی بہتر سے بہتر کیا جائے گا۔ کمپوزٹ کالجوں میں سلطان پور، گوکلپور، رانی پور، کشمور اور کمپوزٹ فتح پور کو بہتر کیا جائے گا۔ ایکسپریس وے کے بن جانے سے اس کے آس پاس کے جتنے بھی گاؤں ہیں ان کی ترقی ہوگی۔ سروس لین کا کام ابھی کچھ باقی رہ گیا ہے اسے بھی جلد ہی پورا کرلیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined