
تمل ناڈو کے کرشنا گری ضلع کے کیلا منگلم علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایک 38 سالہ شخص نے الزام لگایا ہے کہ اس کی بیوی اور اس کی مبینہ ہم جنس پرست ساتھی نے اس کے 5 ماہ کے بیٹے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتارکرلیا اور تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق چناٹی گاوں کا رہنے والا سریش مزدوری کرتا ہے۔ اس کی شادی 26 سالہ بھارتی سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کی دو بیٹیاں (5 اور 4 سال کی) ہیں اور 5 ماہ قبل ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 5 نومبر کو مجھے بتایا گیا کہ بچہ اچانک بے ہوش ہو گیا۔ اسے کیلا منگلم واقع سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد اسے مردہ قراردے دیا۔ بعد میں اہل خانہ نے بچے کی آخری رسومات ادا کر دیں۔
Published: undefined
اس واقعے کے کچھ دنوں بعد سریش کو اپنی بیوی پر شک ہوا۔ اس نے بھارتی کا فون چیک کیا جس میں مبینہ طور سے تصاویر، چیٹس اور وائس میسیج ملے۔ اس کے بعد اس نے فوراً کیلا منگلم پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی کے سمترا نامی خاتون کے ساتھ گزشتہ تین سالوں سے تعلقات تھے۔ ان کے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد دونوں کے درمیان ملاقاتیں کم ہو گئیں، جس سے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اسی کشیدگی کی وجہ سے بھارتی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے 5 ماہ کے بیٹے کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
Published: undefined
سریش نے پولیس کو فون پر ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگ بھی سونپ دی ہے۔ اس کے مطابق بھارتی نے اس کال میں بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ شکایت اور ڈیجیٹل ثبوت کی بنیاد پر پولیس نے بھارتی اور اس کی مبینہ ساتھی سمترا کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined