قومی خبریں

نومبر کے آغاز سے ہی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اس اضافہ کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.50 اور ڈیزل 106.62 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 118.46 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.90 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مہینے کے پہلے دن پیر کے روز مسلسل چھٹے دن اچھال جاری رہا۔ سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا، جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 109.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

Published: undefined

اکتوبر میں 31 دنوں سے 24 دن میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور اس دوران پٹرول 7.70 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 8.30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ آج کو ملا کر 25 دنوں میں پٹرول 7.85 روپے اور ڈیزل 8.65 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ ملک کے جھارکھنڈ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق ختم ہونے کے قریب ہے۔ آج کے اضافے کے بعد ریاستی دارالحکومت رانچی میں پٹرول اور ڈیزل میں صرف تین پیسے کا فرق ہے۔ اگر کل ان کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو گا، تو ڈیزل-پٹرول کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس وقت پٹرول 103.86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.83 روپے فی لیٹر پر ہے۔

Published: undefined

اس اضافہ کے بعد ممبئی میں پٹرول 115.50 اور ڈیزل 106.62 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں پٹرول 118.46 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.90 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.45 روپے اور ڈیزل 105.07 روپے فی لیٹر، بنگلورو میں 113.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.50 فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکتہ میں بھی پٹرول 110.15 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.56 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 106.85 روپے اور ڈیزل 99.12 روپے فی لیٹر پر ہے۔

Published: undefined

ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا چکا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ ہفتے کے پہلے روز پیر کو سنگاپور میں خام تیل کا کاروبار نرمی کے ساتھ شروع ہوا۔ برینٹ کروڈ 0.35 فیصد کمزور ہوکر 83.43 ڈالر فی بیرل پراور یو ایس کروڈ 0.47 فیصد کمزور ہوکر 83.18 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ لندن برینٹ اور امریکی کروڈ کے درمیان بہت کم فرق رہ گیا ہے۔

Published: undefined

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 109.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اوراس کی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————— پیٹرول —————— ڈیزل

دہلی ————— 109.69—————— 98.42

ممبئی —————115.50—————— 106.62

چنئی —————106.35 ——————102.59

کولکتہ —————110.15——————101.56

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined