قومی خبریں

پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ: کانگریس کل دستخطی مہم چلا کر احتجاج کرے گی

ریاستی کانگریس کے ترجمان آلوک کمار دوبے نے اتوار کے روز یہاں کہا کہ پچھلے ایک سال میں جس طرح سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 67 مرتبہ اضافہ ہوا اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تصویر ٹوئٹر@Badal_Patralekh
تصویر ٹوئٹر@Badal_Patralekh 

رانچی: جھارکھنڈ میں کانگریس پارٹی پٹرول۔ ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاجی پروگرام کے تحت کل 19 جولائی کو ریاست بھر میں پٹرول پمپوں کے سامنے ستخطی مہم چلائے گی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر اور ریاست کے خزانہ اور خوراک کی فراہمی کے وزیر ڈاکٹر رامیشور راؤ کی ہدایت کے مطابق پارٹی کے سبھی ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، سابق ممبر پارلیمنٹ، سابق ارکان اسمبلی اور سینئر عہدیدار اور مختلف محاذوں، پلیٹ فارموں کے لیڈر، کارکنان اپنے اپنے حلقے میں سوشل ڈسٹنسنگ اور کووڈ- 19 کی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے دستخطی مہم میں حصہ لیں گے۔ پارٹی کے ریاستی صدر نے 17 جولائی کو ریاست گیر سائیکل مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے سبھی پارٹی لیڈروں و کارکنان کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس کے ترجمان آلوک کمار دوبے نے اتوار کے روز یہاں کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت پر عوام کا اعتماد اب مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ پچھلے ایک سال میں جس طرح سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 67 مرتبہ اضافہ ہوا اس سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ہر ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں، جس سے مرکزی حکومت کے خلاف لوگوں کے غصے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے اس معاملے پر ملک گیر پروگرام چلایا جا رہا ہے، سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی قیادت میں پارٹی عوامی شراکت سے اسے عوامی تحریک بنانے میں مصروف ہے اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو واپس نہیں لیا جاتا، تب تک تحریک جاری رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined