قومی خبریں

یوپی بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے کرانے کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی

رپورٹ کے مطابق سہارنپور کے رہائشی ہرپال سنگھ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرانے کے ریاستی انتخابی کمیشن کے احکامات قانون کی نظر میں صحیح نہیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سہارنپور: اتر پردیش میں بلدیانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور اس کے لیے ووٹنگ ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے ذریعے کرائی جائے گی۔ سہارنپور کے ایک شخص نے ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرائے جانے کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سہارنپور کے رہائشی ہرپال سنگھ نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے اور کہا ہے کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کرانے کے ریاستی انتخابی کمیشن کے احکامات قانون کی نظر میں صحیح نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ غیرقانونی ہے۔

Published: undefined

عرضی گزار ہرپال سنگھ کی نمائندگی کرنے والے وکیل اکھلیش کمار راج بھر نے کہا کہ انتخابات کے لئے جاری عمل کی وجہ سے معاملہ فوری طور پر سماعت کی جانی چاہئے۔ یوپی کے چیف سکریٹری، پرنسپل سکریٹری، محکمہ یوپی شہری ترقی اور ریاستی انتخابی کمیشن کو معاملہ میں مدعا علیہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

دریں اثنا، 4 اور 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لئے عمل شروع ہو چکا ہے اور منگل کے روز سے نامزدگیاں داخل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ ووٹنگ کرانے کے لئے ضلع ہیڈکوارٹرز پر ای وی ایم بھی پہنچائی جانے لگی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ٹی-20 عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو ملی دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی، سیکورٹی میں اچانک کیا گیا اضافہ