قومی خبریں

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں لاک اَپ میں لٹکی ملی لاش، عدالتی جانچ کا حکم

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ہفتہ کی صبح ایک 25 سالہ شخص نے پولیس کے لاک اَپ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، کملا نگر تھانے میں گولو سارتھی لاک اَپ کے گیٹ سے لٹکا ملا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں ہفتہ کی صبح ایک 25 سالہ شخص نے پولیس کے لاک اَپ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی، کملا نگر تھانے میں گولو سارتھی لاک اَپ کے گیٹ سے لٹکا ملا۔ اس واقعہ نے افسران کو معاملے کی عدالتی جانچ کا حکم دینے پر مجبور کر دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تھانے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سارتھی نے لاک اَپ میں دیے گئے کمبل کو پھاڑ کر پھانسی لگا لی۔ سارتھی کے خلاف 2014 اور 2021 میں دو معاملے درج تھے۔

Published: undefined

کملا نگر پولیس تھانے میں تعینات ایک پولیس افسر نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ ملزم کے خلاف 354 سمیت تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ جمعہ کو سارتھی کو اس کی بھابھی کے ذریعہ درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر پھر سے گرفتار کیا گیا تھا، جنھوں نے اس پر غلط کاری کے لیے مار پیٹ کا الزام لگایا تھا۔ ٹی ٹی نگر علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر امیش تیواری نے پریس کو بتایا کہ اس نے الزام لگایا کہ شوہر کی موت کے بعد وہ اس پر شادی کرنے کا دباؤ بنا رہا تھا۔ معاملے کی جانچ کے لیے فرسٹ ڈویژن جیوڈیشیل مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Published: undefined

افسر نے کہا کہ علاقہ کے ایس ڈی ایم نے قانونی کارروائی پوری کی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ تیواری نے کہا کہ ’’اگر کسی پولیس اہلکار کی لاپروائی سامنے آتی ہے تو اس کے خلاف ڈسپلن شکنی کی کارروائی کی جائے گی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ