قومی خبریں

عوام 2022 میں بی جے پی کو لانے کی غلطی نہیں کریں گے: اکھلیش یادو

سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’بی جے پی حکومت سے لوگ کہہ رہے ہیں کرلو جتنی زیادہ غلطیاں کرنی ہے لیکن اب 2022 میں ہم غلطی نہیں کریں گے۔‘‘

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے امیٹھی میں ضلع پنچایت ممبر کے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کے ضلع انتظامیہ کے رویہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ بھی حکومت کی طرز پر عمل پیرا ہے لیکن لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ 2022 میں بی جے پی کو اقتدار میں لانے کی غلطی نہیں کریں گے۔

Published: undefined

اکھلیش یادو نے اتوار کے روز ٹوئٹ کے ساتھ ضلع پنچایت ممبر کے دو سرٹیفکیٹ منسلک کیے ہیں، جس میں ایک میں ضلع پنچایت ممبر کا نام نیلم یادو کا نام ہے جبکہ دوسرے میں اس کا نام کرشنا دیوی لکھا گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "جیسی حکومت ویسی انتظامیہ۔" اتر پردیش کے امیٹھی میں، انتخابی نتائج کو انتظامیہ نے کچھ دن بعد یہ کہتے ہوئے تبدیل کر دیا کہ دوسرے وارڈوں کے ووٹوں کو غلطی سے گن لیا گیا ہے۔ یہ "گھور کل یوگ ہے۔"

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی حکومت سے لوگ کہہ رہے ہیں کرلو جتنی زیادہ غلطیاں کرنی ہے لیکن اب 2022 میں ہم غلطی نہیں کریں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined