قومی خبریں

پیگاسس جاسوسی معاملہ: جموں میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ، تحقیقات کا مطالبہ

ایک کانگریس لیڈر نے پیگاسس جاسوسی معاملہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کے حق راز داری پر حملہ ہے اور اس تعلق سے عدالت عظمیٰ کے ذریعہ جانچ کی جانی چاہئے۔

علامتی تصویر، کانگریس کارکنان
علامتی تصویر، کانگریس کارکنان 

جموں: کانگریس نے جمعرات کے روز یہاں ’پیگاسس‘ جاسوسی معاملے کے خلاف احتجاج درج کر کے اس میں تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی کانگریس لیڈران و اراکین بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور راج بھون کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے، تاہم وہاں تعینات سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔

Published: undefined

اس موقع پر سینئر کانگریس لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے لوگوں کے حق رازداری کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حق ہمیں آئین نے دیا ہے اور یہ ہمارا جمہوری حق ہے جس کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ عدالت عظمیٰ کے ایک جج کی قیادت میں اس جاسوسی معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔

Published: undefined

کانگریس کے ایک دیگر لیڈر نے کہا کہ یہ لوگوں کے حق راز داری پر ایک حملہ ہے اور اس میں عدالت عظمیٰ سے جانچ کی جانی چاہئے۔ انہوں نے اس جاسوسی معاملے میں جانچ کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس معاملے میں جانچ نہیں کرائی جائے گی تب تک ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عالمی میڈیا کے ایک کنسورٹیم (انجمن) کے ذریعہ لیک ہوئے ڈیٹا پر مبنی ایک تحقیقات سے یہ ثبوت ملے ہیں کہ اسرائیل میں مقیم سائبر فرم این ایس او گروپ کے تیار کردہ ملٹری گریڈ اسپائی ویئر کا صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنان اور سیاسی اختلافات رکھنے والوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined