پیگاسس جاسوسی: کانگریس کی مخالفت سے گھبرائی یوگی حکومت، اجے للو سمیت کئی لیڈران گرفتار

یو پی کانگریس صدر اجے للو کے علاوہ کانگریس لیڈر آرادھنا مشرا اور ریاستی صدر مہیلا کانگریس وسط زون ممتا چودھری کو گھر میں نظڑ بند کر دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

پیگاسس جاسوسی واقعہ پر اپوزیشن نے مرکزی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اسی سلسلہ میں یو پی کانگریس صدر اجے کمار للو نے کارکنان کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو لکھنؤ میں پریورتن چوک جاتے وقت گرفتار کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں ان کی رہائش گاہ پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کیا گیا تھا۔

اسی طرح کانگریس لیڈر آرادھنا مشرا اور ریاستی صدر خاتون کانگریس وسط زون ممتا چودھری کو گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔ اس دوران کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔ پولیس اور کانگریس کارکنان میں تلخ نوک جھونک ہوئی۔ دراصل کانگریس کارکنان ریاستی صدر کی قیادت میں پریورتن چوک سے لے کر راج بھون تک مظاہرہ کرنے جا رہے تھے۔ وہ گورنر کو اس معاملے میں عرضداشت بھی سونپنے والے تھے۔


گرفتاری پر اجے کمار للو نے کہا کہ مرکز کی مودی حکومت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کی پرائیویسی کے اختیار کی بالکل بھی عزت نہیں کر رہی ہے۔ کسی بھی شخص کی آزادی پر ڈاکہ ڈالنا ناانصافی ہے۔ کانگریس پارٹی جمہوریت کے استحصال کے خلاف جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔