قومی خبریں

ہفتہ کے اندر زیادہ تر مسافر ریل گاڑیوں کی سروس بحال ہو جائے گی

یہ وبا کا دور ہے اور بہت ساری ریاستوں نے مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر یا اینٹیجن ٹسٹ کی شرط رکھی ہوئی ہے اور ان ریاستوں سےنرمی اختیار کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

ہندوستانی ریلوے نے کووڈ وبا کی دوسری لہر کے بعد مسافر ریل گاڑیوں کی خدمات کو تیزی سے دوبارہ بحال کرنا شروع کردیا ہے اور ریاستوں سے گرین سگنل ملنے کے بعد اسپیشل اور میل ایکسپریس ٹرینوں کی سروس ایک ہفتے میں شروع کرنے کی بات کہی جارہی ہے۔

Published: undefined

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سنیت شرما نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوڈ کی دوسری لہر کے بعد تیزی سے معمول کی طرف لوٹنے کے درمیان ریلوے نے یکم جون سے تقریبا 88 اسپیشل میل و ایکسپریس ٹرینوں کی سروس شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ "ہمارا مقصد مسافرریل گاڑیوں کی خدمات کو جلد سے شروع کرنا ہے۔ کووڈ کی دوسری لہر سے پہلے ریلوے نے تقریبا 1500 مسافر میل و ایکسپریس ٹرینوں کو آہستہ آہستہ چلانا شروع کیاتھا لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد صورتحال بدلی۔

Published: undefined

شرما نے کہا کہ اس وقت 889 مسافر میل و ایکسپریس ٹرینیں جس میں سے 479 مسافر ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اگلے پانچ چھ دن میں ریاستوں سے بات کرنے کے بعد ہم جلد سے جلد مسافروں ٹرینوںکی خدمات کو بحال کریں گے۔ ماضی میں مانگ کی بنیاد پر ، ممبئی اور دہلی سے مشرقی اتر پردیش اور بہار کے لئے 500 خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔ پچھلے مہینے میں مسافروں کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ چکی ہے ، لیکن جون میں یہ تعداد بڑھ کر 13 لاکھ ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ وبا کا دور ہے اور بہت ساری ریاستوں نے مسافروں کے لئے آر ٹی پی سی آر یا اینٹیجن ٹسٹ کی شرط رکھی ہے۔ ریاستوں کے ساتھ ان تمام چیزوں پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ بہت ساری ریاستوں نے ان سب معاملوں میں نرمی کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined