قومی خبریں

پارٹیوں کو مجرمانہ پس منظر کے حامل امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی وجہ بتانا ہوگی: الیکشن کمیشن

جن پارٹیوں نے مجرمانہ مقدمات میں ملوث افراد کو ٹکٹ دیا ہے انہیں اب 48 گھنٹوں کے اندر عوامی طور پر یہ بتانا ہوگا کہ انہوں نے ایسے شخص کو ٹکٹ کیوں دیا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے چیف الیکشن کمشنر / یو این آئی
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے چیف الیکشن کمشنر / یو این آئی PREM SINGH

نئی دہلی: جن پارٹیوں نے مجرمانہ مقدمات میں ملوث افراد کو ٹکٹ دیا ہے انہیں اب 48 گھنٹوں کے اندر عوامی طور پر یہ بتانا ہوگا کہ انہوں نے ایسے شخص کو ٹکٹ کیوں دیا اور کیا انہیں کوئی دوسرا امیدوار نہیں ملا جس پر جرم کرنے کا کوئی الزام نہ ہو!

Published: undefined

اتر پردیش اور پنجاب سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے شیڈول اور انتظامات کا اعلان کرتے ہوئے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پارٹیوں کو پارٹی کے پورٹل پر ایسے امیدواروں کی خوبیوں اور ان کی کارکردگیوں کے بارے میں اطلاعات دینا ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ایسی صورت میں 'جیتنے کا امکان' اس امیدوار کے انتخاب کی بنیاد نہیں ہو سکتا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایاکہ سپریم کورٹ کے 13 فروری 2020 کے حکم کے پیش نظرمیں سیاسی جماعتوں کو مرکزی اور ریاستی سطح کے انتخابات میں ایسے امیدواروں کے خلاف مقدمات، چارج شیٹ کی حیثیت وغیرہ کی اطلاعات پورٹل پر ڈالنی ہوں گی۔ اس کی اطلاعات مقامی ہندوستانی زبان کے اخبار اور قومی اخبار میں شائع کرنے کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ٹویٹر اور فیس بک پیج پر بھی ڈالنی ہوں گی۔

Published: undefined

پارٹیوں کو ایسے امیدوار کے انتخاب کے 72 گھنٹے کے اندر ان ہدایات کی تعمیل سے آگاہ کرنا ہوگا۔ پارٹیوں کو اپنے پورٹل کے ہوم پیج پر مجرمانہ پس منظر والے امیدواروں کے عنوان سے کالم لگانا ہوگا۔ ان ہدایات کی خلاف ورزی کو عدالت کے حکم کی توہین یا خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined