قومی خبریں

29 جنوری سے شروع ہوگا پارلیمانی بجٹ اجلاس، یکم فروری کو پیش ہوگا مرکزی بجٹ!

صدر جمہوریہ 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش ہوگا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران کووڈ-19 سے متعلق سبھی گائیڈ لائنس پر عمل کیا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کو لے کر ہلچل شروع ہو گئی ہے اور ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ 29 جنوری 2021 سے اس کا آغاز ہوگا اور پہلے مرحلہ کا اختتام 15 فروری کو ہوگا۔ بعد ازاں دوسرا مرحلہ 8 مارچ سے 8 اپریل تک چلے گا۔ میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اس طرح دیکھا جائے تو 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقریب کے بعد بجٹ اجلاس کی سرگرمیاں تیز ہو جائیں گی۔

Published: undefined

خصوصی ذرائع نے پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی (سی سی پی اے) کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 29 جنوری کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اور یکم فروری کو مرکزی بجٹ پیش ہوگا۔ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران کووڈ-19 سے متعلق سبھی گائیڈ لائنس پر عمل کیا جائے گا۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آئندہ بجٹ کو لے کر انفراسٹرکچر، انرجی اور ماحولیاتی تبدیلی شعبہ کے ماہرین کے ساتھ صلاح و مشورہ مکمل کر لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر مالیات 14 دسمبر 2020 سے ہی الگ الگ شعبوں سے جڑے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں۔ وزارت مالیات کے مطابق کورونا وائرس وبا کے مدنظر اس بار بجٹ سے قبل ہونے والی سبھی میٹنگیں ورچوئل ہو رہی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined