شدید سردی اور بارش میں بھی کسان مظاہرین کا جوش کسی ’انقلاب‘ کی سرگوشی، دیکھیں ویڈیو

مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی پر امن تحریک جاری و ساری ہے اور مظاہرہ کے مقام پر مرد سے لے کر خواتین تک جوشیلے ترانے گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

user

قومی آوازبیورو

40 سے زیادہ دن ہو گئے ہیں جب دہلی بارڈرس پر کسانوں کی تحریک جاری ہے۔ دن بہ دن مظاہرین کی تعداد کم ہونے کی جگہ بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ شدید سردی اور بارش کے ماحول میں بھی مظاہرین کا جوش کسی بھی صورت کم ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے، بلکہ ان کا جوش کسی انقلاب کی آہٹ کی خبر دیتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ مودی حکومت کے ذریعہ پاس کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی جاری تحریک انتہائی پرامن ہے اور دہلی بارڈرس پر مرد سے لے کر خواتین تک جوشیلے ترانے گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ’قومی آواز‘ نے اپنے حق کے لیے جنگ لڑ رہے کسان مظاہرین کے درمیان جا کر ان کا حال جانا اور درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی۔ قومی آواز کے قارئین کے لیے پیش خدمت ہے یہ خصوصی ویڈیو...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔