قومی خبریں

پاکستان: حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ منتخب

حمزہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ ق (پی ایم ایل کیو) کے مشترکہ امیدوار کو شکست دے کر اپنی کرسی برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے

حمزہ شہباز، تصویر آئی اے این ایس
حمزہ شہباز، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے امیدوار اور صوبہ پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جمعہ کو تین ووٹوں سے جیت حاصل کر لی۔ حمزہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ ق (پی ایم ایل کیو) کے مشترکہ امیدوار کو شکست دے کر اپنی کرسی برقرار رکھنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Published: 23 Jul 2022, 9:40 AM IST

رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پی ایم ایل کیو کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے قانون سازوں کو خطوط بھیج کر مسٹر حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی ہدایت دی۔ خط میں مسٹر عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ ڈالنے سے منع کیا گیا تھا۔

Published: 23 Jul 2022, 9:40 AM IST

چودھری شجاعت کے خط نے پی ایم ایل کیو کے قانون سازوں کے ووٹ غیر موثر بنادیئے۔ آئین کے آرٹیکل 63- اے کی تشریح کے حوالے سے پاکستان کی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے مدنظر انہیں خارج کردیا گیا۔ اپوزیشن امیدوار چوہدری پرویز الٰہی نے 186 ووٹ حاصل کیے جب کہ شہباز شریف کو 179 ووٹ ملے تھے۔

Published: 23 Jul 2022, 9:40 AM IST

ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پی ایم ایل کیو کے ووٹوں کو خارج کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی سربراہ کی ہدایت کے خلاف ایم ایل اے کے ڈالے گئے ووٹوں کو شمار نہیں کیا جائے گا اور ایسے قانون سازوں کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔

Published: 23 Jul 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2022, 9:40 AM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس