قومی خبریں

آکسفورڈ ویکسین ہیومن ٹرائل: ہندوستان میں دوسرا مرحلہ اسی ہفتہ، سبھی پُر امید

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ہندوستان میں ویکسین کا ٹرائل اور مینوفیکچرنگ کر رہے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تین چار ایسے مقامات کی شناخت کر لی ہے جہاں ٹرائل کو لے کر سبھی طرح کی تیاری نظر آ رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

روس نے بھلے ہی دنیا کی پہلی کورونا ویکسین لانچ کرنے کا تمغہ حاصل کر لیا ہو، لیکن دنیا کے کئی ممالک آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ ٹرائل کی جا رہی ویکسین کا انتظار کر رہے ہیں۔ کچھ ہفتوں قبل برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایسٹراجینیکا کی جانب سے تیار کی جا رہی اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کی شروعات کی گئی تھی، اور اب ہندوستان میں بھی اس ویکسین کے دوسرے مرحلے کا ہیومن ٹرائل شروع ہونے والا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں اسی ہفتہ یہ ٹرائل شروع ہو سکتا ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 8:56 PM IST

آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ہندوستان میں ویکسین کا ٹرائل اور مینوفیکچرنگ کر رہے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا نے تین چار ایسے مقامات کی شناخت کر لی ہے جہاں ٹرائل کو لے کر سبھی طرح کی تیاری نظر آ رہی ہے۔ انگریزی روزنامہ 'انڈین ایکسپریس' کی ایک رپورٹ میں انڈین کونسل فار میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے افسران کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کی ڈوز کا اس ہفتے پیر یا منگل تک ٹیسٹ شروع ہو سکتا ہے۔ آئی سی ایم آر کے افسران کے مطابق ان ٹرائل سائٹس یعنی مقامات میں ایک ساتھ ٹیسٹ شروع ہو سکتا ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 8:56 PM IST

یہاں قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں اس ویکسین کے انسانی ٹرائل کا اچھا نتیجہ برآمد ہوا تھا اور جسم کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد ملی تھی۔ ہندوستان میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اس کا ٹیسٹ کر رہا ہے۔ اسے ہندوستان میں 'کووی شیلڈ' نام دیا جا رہا ہے۔

Published: 24 Aug 2020, 8:56 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ پونے میں 4 ٹرائل سائٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ سائٹ ہیں بھارتی ودیاپیٹھ ڈیمڈ یونیورسٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپیٹل، جہانگیر کلینکل ڈیولپمنٹ سنٹر، کے ای ایم ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ سنٹر اور بی جے میڈیکل کالج اور سیسن جنرل ہاسپیٹل۔ اس درمیان سیرم انسٹی ٹیوٹ نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز جاری کر جانکاری دی کہ ٹرائل میں کامیابی ملنے اور سبھی طرح کے ریگولیٹری ایپرووَل حاصل کرنے کے بعد ہی ویکسین کو کمرشیل طور پر بنانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

Published: 24 Aug 2020, 8:56 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 Aug 2020, 8:56 PM IST