خوشخبری، بہتر نتائج دے رہا ہے کورونا ویکسین ٹیسٹ کا دوسرا مرحلہ

روسپوٹریبنڈزر سربراہ انا پوپووا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہاں ہم دوسرے مرحلہ میں پہنچ گئے ہیں۔ آج کلینکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ خصوصی عمل کے ذریعہ منتخب کیے گئے رضاکار اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

کورونا ویکسین
کورونا ویکسین
user

یو این آئی

نووسی بسرک: رو س کا ’اسٹیٹ ریسرچ سنٹر آف وائرولوجی اینڈ بایوٹیکنالوجی ویکٹر‘ کورونا وائرس ویکسین کے دوسرے مرحلہ کا ٹیسٹ کر رہا ہے اور اس میں حصہ لینے والے رضاکار بہتر محسوس کررہے ہیں اور انہیں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہے۔ روس کے واچ ڈاگ روسپوٹریبنڈیزر نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

روسپوٹریبنڈزر سربراہ انا پوپووا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہاں ہم دوسرے مرحلہ میں پہنچ گئے ہیں۔ آج کلینکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ خصوصی عمل کے ذریعہ منتخب کیے گئے رضاکار اچھا محسوس کر رہے ہیں۔ جن لوگوں نے ویکسین کی خوراک لی ہے انہیں کسی طرح کا مسئلہ نہیں ہوا۔ یہاں تک کے جسم میں جس جگہ پر انجیکشن لگایا گیا وہاں پر کسی طرح کے نشان بھی نہیں ہوئے۔ تمام رضاکاروں کے جسم کا ٹمپریچر بھی بالکل معمول پر ہے۔


پوپووا نے کہا کہ روس کو وبا کے بحران سے موثر طریقہ سے نپٹنے کے لئے کووڈ۔19 کے کئی ویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کے سائنسداں اس وقت ایسا ہی کر رہے ہیں۔ پوپووا نے کہا کہ یہ بالکل یقینی ہے کہ روس سمیت ہر ملک میں مختلف ویکسین موجود ہونی چاہیے۔ اس وقت ہم ایسا ہی کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Aug 2020, 5:11 PM