قومی خبریں

اویسی-راجبھر ملاقات سے سیاسی ہلچل بڑھی، یوگی کے وزیر محسن رضا نے دیا تلخ بیان

یوگی حکومت میں وزیر محسن رضا نے ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولپمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں کے مجوزہ اتحاد کو ملک توڑنے والوں کا اتحاد قرار دیا اور کہا کہ یہ سبھی ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

لکھنؤ: عام آدمی پارٹی کے یو پی اسمبلی انتخابات لڑنے کے اعلان وآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی و سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راجبھر کی لکھنؤ میں ملاقات کے بعد اترپردیش کا سیاسی پارہ کافی گرم ہوگیا ہے۔ اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر محسن رضا نے ریاست میں ہورہی نئی سیاسی ڈیولپمنٹ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے چھوٹی پارٹیوں کے مجوزہ اتحاد کو ملک توڑنے والوں کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ایک اسٹیج پر آرہے ہیں۔ اس سے قبل عام آدمی پارٹی نے یو پی میں انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ان لوگوں کو چاہیے کہ یہ سبھی ایک اسٹیج پر آجائیں۔

Published: undefined

ریاستی وزیر نے کہا کہ ہمیں اس کی بالکل بھی فکر نہیں ہے۔ ان سیاسی پارٹیوں کے ایک ساتھ آنے سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ملک کو توڑنے والے، فسادات کرانے والے اور منھ بھرائی کی سیاست کرنے والے ایک اسٹیج پر جمع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسی پارٹیاں ہیں جنہیں شہریت (ترمیمی) قانون،این آر سی و آرٹیکل 370 سے شکایت ہے اور اب ایک ساتھ انتخاب لڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ملک کی 130 کروڑ عوام کو نریندر مودی پر ویو پی کی 24 کروڑ عوام کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر اعتماد ہے۔ بی جے پی سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

ملحوظ رہے کہ لکھنؤ میں کانپور روڈ واقع ایک ہوٹل میں سہیل دیو سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر اور ایم آئی ایم اسد الدین اویسی کے ساتھ ہوئی ملاقات کے بعد دونوں لیڈروں نے پریس کانفرنس میں چھوٹی پارٹیوں سے اتحاد کا عندیہ دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined