قومی خبریں

امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی بے دخلی پر اپوزیشن کا پارلیمنٹ میں احتجاج، زنجیریں پہن کر حکومت کے خلاف نعرے

امریکہ سے 104 ہندوستانی شہریوں کی بے دخلی پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ میں احتجاج کیا، حکومت پر ہندوستانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا، جبکہ وزیر خارجہ آج وضاحت پیش کریں گے

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

نئی دہلی: امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی بے دخلی کے معاملے پر کانگریس، سماج وادی پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے رہنماؤں نے اس اقدام کو ہندوستانیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک قرار دیتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس دوران انڈیا اتحاد کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے علامتی طور خود کو زنجیروں میں باندھا ہوا تھا۔

Published: undefined

کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں نے احتجاج کے دوران اپنے ہاتھوں میں زنجیر پہن رکھی تھیں۔ اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤں نے ’ملک کی توہین برداشت نہیں کریں گے‘ اور ’مودی سرکار ہائے ہائے‘ کے نعرے لگائے۔

Published: undefined

اپوزیشن کے مطابق امریکہ سے بے دخل ہندوستانیوں کو ہتھکڑیاں لگا کر بھیجا گیا، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ حکومت ہندوستانیوں کو ’’وشو گرو‘‘ کا خواب دکھا رہی تھی، لیکن اب جب امریکہ نے انہیں قیدیوں کی طرح ہتھکڑیاں لگا کر ملک واپس بھیجا تو حکومت خاموش ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر ہندوستانی شہریوں کو وطن چھوڑنے پر مجبور کیوں ہونا پڑا؟

Published: undefined

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، اکھلیش یادو اور دیگر کئی اپوزیشن رہنما احتجاج میں شریک ہوئے۔

یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی زور پکڑ گیا ہے اور اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بیان دیں گے، جس میں امریکہ سے واپس لائے گئے ہندوستانیوں کی صورتحال اور حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined