قومی خبریں

بہار: چمکی بخار سے موت کا ایشو پھر اسمبلی میں گونجا، وزیر صحت سے استعفیٰ کا مطالبہ

بہار میں چمکی بخار یعنی ایکیوٹ انسلائٹس سنڈروم کا ایشو مانسون اجلاس کے تیسرے دن منگل کو بھی اسمبلی میں گونجا۔ ایوان کے باہر اور اندر اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر صحت منگل پانڈے سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بہار میں ایکیوٹ انسلائٹس سنڈروم (اے ای ایس) کا ایشو بہار اسمبلی کے مانسون اجلاس کے تیسرے دن منگل کو بھی زور و شور سے اٹھا۔ منگل کو ایوان کے باہر اور اندر اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر صحت منگل پانڈے کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا اور خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Published: undefined

بہار اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ایوان کے باہر سی پی آئی (ایم ایل) کے اراکین اسمبلی نے بینر-پوسٹر لے کر خوب ہنگامہ کیا اور نعرہ بازی کی۔ اس کے بعد جب ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو ایوان کے اندر آر جے ڈی کے اراکین نے بھی زبردست ہنگامہ کیا۔

Published: undefined

اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری نے اراکین سے ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی گزارش کی، لیکن اراکین وزیر صحت کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کرتے رہے۔ اس کے بعد اسمبلی اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ اے ای ایس کے ایشو پر پیر کے روز ایوان میں وزیر صحت منگل پانڈے اور خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار حکومت کی جانب سے جواب دے چکے ہیں۔ بہار کے وزیر اور بی جے پی لیڈر نند کشور یادو نے کہا کہ آر جے ڈی بچوں کی موت پر سیاست کر رہی ہے۔ بچوں کی موت کا سبھی لوگوں کو افسوس ہے۔ آر جے ڈی کے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے کہا کہ وزیر صحت کی وجہ سے ریاست کی کئی ماؤں کی گود سونی ہوئی ہے اس لیے ان کا کابینہ میں بنے رہنا مناسب نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined