قومی خبریں

ایک ملک، ایک الیکشن پر ابھی غور نہیں: سشیل چندرا

سشیل چندرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جاسکتا۔

سشیل چندرا، تصویر آئی اے این ایس
سشیل چندرا، تصویر آئی اے این ایس 

ماؤنٹ آبو: چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ ایک ملک، ایک الیکشن ابھی زیرغور نہیں ہے۔ سشیل چندرا نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جاسکتا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بڑھانے کے لئے پولنگ بوتھوں پر بجلی، پانی، ٹوائلیٹ، چارجنگ اور سیلفی پوائنٹ جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔ پولنگ مراکز میں اضافہ کرکے ووٹروں کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اب پرائیویٹ اسکولوں میں بھی پولنگ مرکز کھولے جائیں گے۔

Published: undefined

سشیل چندرا نے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے نام سو فیصد ووٹر لسٹ میں جوڑے جائیں، اس پر پورا فوکس کیا جا رہا ہے۔ ووٹروں میں خواتین کی شراکت داری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سشیل چندرا نے ملک میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کا ووٹ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام 2022 میں کوئی بھی اہل ووٹر لسٹ میں درج ہونے سے محروم نہ رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined