ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار سے متجاوز، 29961 نئے معاملے

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 387 رہ گئے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413025 ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 25085 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
کورونا وائرس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کو شکست دینے والوں کی تعداد کورونا وبا کے نئے کیسز سے زیادہ تھی اوراس دوران ایکٹیو کیسز 14 ہزار سے گھٹ کر 318181 رہ گئے۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 37 لاکھ 78 ہزار 296 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 144 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29961 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 68 ہزار 124 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43938 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 105 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 14977 سے گھٹ کر تین لاکھ 18 ہزار 181 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 295 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 445133 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.72 فیصد،فعال کیسز کی شرح 0.95 پر جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ ریاست کیرالہ فی الحال کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7210 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 174201 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ 26711 مریضوں کی صحت یابی کے باعث کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4310674 ہو گئی ہے، جبکہ 152 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 23591 ہو گئی ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 4952 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 46510 رہ گئے ہیں، جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 138518 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں 8326 لوگوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا سے شفایاب ہونے والے لوگوں کی تعداد 6336887 ہوگئی ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 387 رہ گئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413025 ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 25085 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔