قومی خبریں

گجرات میں ایک بار پھر پیپر لیک! جونیئر کلرک بھرتی کا امتحان منسوخ، امتحان میں بیٹھنے والے تھے لاکھوں امیدوار

وڈودرا پولیس نے رات دیر گئے ایک نوجوان سے جونیئر کلرک کے پرچہ کی نقل برآمد کی تھی۔ اس کے بعد حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے آج ہونے والے امتحان کو منسوخ کر دیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

گاندھی نگر: گجرات میں ایک بار پھر پیپر لیک ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس کے پیش نظر 29 جنوری یعنی آج ہونے والے جونیئر کلرک بھرتی کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ گجرات پنچایت سروس سلیکشن بورڈ نے لیا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ وڈودرا پولیس نے دیر رات ایک نوجوان سے پیپر کی کاپی برآمد کی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ امتحان آج صبح 11 بجے سے ہونا تھا۔ تمام امیدواروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں نہ جائیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ امتحان دوبارہ کب کرایا جائے گا۔ پرچہ منسوخ ہونے سے 9 لاکھ 53 ہزار سے زائد امیدواروں کی محنت رائیگاں چلی گئی۔

Published: undefined

کورونا کے دور اور گجرات اسمبلی انتخابات کے بعد ریاست میں اب تک کے سب سے بڑے بھرتی امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا۔ پنچایت سرویس سلیکشن بورڈ کی جانب سے کلاس تھرڈ جونیئر کلرک کی کل ایک ہزار 185 آسامیوں کے لیے آج بھرتی کا امتحان لیا جانا تھا۔ اس کے لیے ریاست بھر میں 9 لاکھ 53 ہزار سے زیادہ امیدواروں کو امتحان میں شریک ہونا تھا۔ یہ امتحان 2 ہزار 995 امتحانی مراکز پر لیا جانا تھا۔

Published: undefined

طویل عرصے کے بعد مقابلے کے امتحان کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی تیاریاں کی گئی تھیں۔ یہ امتحان صبح 11 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان ہونا تھا۔ اس کے لیے امیدواروں کو صبح 9.30 بجے امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ساتھ ہی سیکورٹی انتظامات کے لیے تقریباً ساڑھے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو امتحان کے مراکز پر تعینات رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined