قومی خبریں

ایک طرف کانگریس ہے جس نے ملک کو جوڑا اور دوسری طرف وہ ہیں جو لوگوں کو تقسیم کرتے ہیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف کانگریس ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کرنے کا کام کیا، جبکہ دوسری طرف وہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کیا

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

 

نئی دہلی: کانگریس کے انتخابی منشور پر تنقید کئے جانے کے معاملہ میں راہل گاندھی نے بی جے پی اور وزیر اعظم مودی کو جواب دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف کانگریس ہے جس نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کرنے کا کام کیا، جبکہ دوسری طرف وہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کیا۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بی جے پی لیڈران کانگریس کے انتخابی منشور کو ’مسلم لیگ‘ سے متاثر قرار دیا ہے۔ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں وعدہ کیا ہے کہ اقلیتوں کے پرسنل قوانین کی حفاظت کی جائے گی اور اگر کسی اصلاح کی ضرورت بھی ہوگی تو اس پر عمل درآمد سے قبل متعلقہ لوگوں سے مشورہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’یہ الیکشن دو نظریات کی لڑائی ہے۔ ایک طرف کانگریس ہے، جس نے ہمیشہ ہندوستان کو متحد کیا اور دوسری طرف وہ ہیں، جنہوں نے ہمیشہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔ تاریخ شاہد ہے، کس نے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ کسنے ملک کی تقسیم چاہنے والی قوتوں سے ہاتھ ملا کر انہیں مضبوط کیا اور کون ملک کے اتحاد اور آزادی کے لیے لڑا۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر نے مزید لکھا، ’’کون بھارت چھوڑو تحریک کے وقت انگریزوں کے ساتھ کھڑا تھا؟ جب ہندوستان کی جیلیں کانگریس کے لیڈران سے بھر گئی تھیں، تب کون ملک کو تقسیم کرنے والی قوتوں کے ساتھ ریاستوں میں حکومت چلا رہا تھا؟ سیاسی پلیٹ فارمز سے جھوٹ کی بوچھار کرنے سے تاریخ نہیں بدلتی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر

  • ,
  • رام مندر پر چلے گا بلڈوزر! پی ایم مودی کے اشتعال انگیز بیان سے کھڑگے ناراض، الیکشن کمیشن سے کیا کارروائی کا مطالبہ