راجستھان: لوک سبھا انتخابات میں اب تک 33 ہزار سے زائد بزرگ اور معذور ووٹروں نے گھر بیٹھے ووٹ ڈالا

پہلے مرحلے میں اب تک ہوم ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھانے والوں میں 24 ہزار 818 بزرگ اور 8391 معذور ووٹرس شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ 15 اور 16 اپریل کے درمیان ہوگا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/  یو این آئی</p></div>

علامتی تصویر/ یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

راجستھان میں لوک سبھا کے عام انتخابات میں ہوم ووٹنگ کے تحت گزشتہ پانچ دنوں میں 33 ہزار سے زیادہ بزرگ اور معذور ووٹروں نے اپنے گھروں سے ووٹ ڈالے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر پروین گپتا نے کہا کہ لوک سبھا عام انتخابات 2024 کے تحت ریاست میں 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ ووٹروں اور معذور رائے دہندگان کو گھر سے ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا گیا ہے اور ریاست میں منگل کو گھر گھر ووٹنگ کے پانچویں روز تک 33 ہزار 209 ووٹروں نے گھر بیٹھے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

پروین گپتا نے بتایا کہ پہلے مرحلے کی 12 لوک سبھا حلقوں کے لیے 36 ہزار 558 اہل ووٹروں کے فارم منظور کیے گئے ہیں۔ ان میں 27 ہزار 443 بزرگ شہری اور 9115 معذور افراد شامل ہیں۔ خصوصی پولنگ ٹیمیں ایسے ووٹروں کے گھر جا کر مکمل رازداری کے ساتھ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈلوا رہی ہیں۔ لوک سبھا حلقوں کے پہلے مرحلے میں ہوم ووٹنگ کے لیے ووٹنگ کا عمل 5 سے 13 اپریل تک چلے گا۔ اگر کسی بھی وجہ سے ووٹر گھر میں ووٹنگ سے غیر حاضر یا محروم رہتا ہے تو دوسرا مرحلہ 15 اور 16 اپریل کے درمیان ہوگا۔


ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ان پانچ دنوں میں اب تک 375 ووٹر انتقال ہوجانے سمیت 973 ووٹرز گھر پر نہیں تھے۔ اب جو ووٹرز اس دوران اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے، ان کے لیے پولنگ ٹیم 15-16 اپریل کو ایک بار پھر ووٹنگ کرانے جائے گی۔ 5 اپریل سے جاری پہلے مرحلے میں اب تک ہوم ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھانے والوں میں 24 ہزار 818 بزرگ اور 8391 معذور ووٹرس شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔