قومی خبریں

اڈیشہ ٹرین حادثہ کی ہوگی سی بی آئی جانچ، ریلوے بورڈ نے کی سفارش

اشونی ویشنو نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کے بعد لائن پر ٹریفک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ اب تک اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں پر پٹریوں کی مرمت کا کام ہو چکا ہے اور اب اوور ہیڈ برقی تاروں کی مرمت کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس

 

بھونیشور: حکومت نے اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کی شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجوہات کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ "یہ حادثہ کن حالات میں ہوا اور ریلوے اور انتظامیہ سے اب تک جو بھی اطلاع ملی ہیں۔ اس کے پیش نظر مزید تحقیقات کے لیے پورے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکام کے مطابق ریلوے بورڈ جلد ہی اس سلسلے میں محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ کو خط بھیجنے والا ہے اور اس کے بعد سی بی آئی جلد از جلد تحقیقات شروع کرے گی۔ اشونی ویشنو نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے بعد لائن پر ٹریفک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ اب تک اپ اور ڈاؤن دونوں لائنوں پر پٹریوں کی مرمت کا کام ہو چکا ہے اور اب اوور ہیڈ برقی تاروں کی مرمت کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اشونی ویشنو نے کہا کہ بالاسور، بھدرک، سورو جیسے مقامات پر جہاں بھی حادثات میں زخمیوں کو داخل کرایا جاتا ہے، اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ان مریضوں کی مناسب دیکھ بھال اور علاج کیا جائے۔ ادھر ملک کے بڑے صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ ان کا صنعتی گروپ ان بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری لے گا جن کے سرپرست اس حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined