قومی خبریں

نوئیڈا حادثہ: ’بھگوان بھروسے چھوڑ دیا گیا میرا بیٹا‘، انجنیئر یوراج مہتا کی تعزیتی نشست میں چھلکا والد کا درد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجکمار مہتا نے کہا کہ ان کے بیٹے نے پوری ہمت دکھائی۔ حادثے کے بعد بھی اس نے سخت جدوجہد کی، انتظامیہ کو کارروائی کا وقت دیا، لیکن ریسکیو ٹیم کی شدید لاپرواہی نے اس کی جان لے لی۔

<div class="paragraphs"><p>مہلوک یوراج مہتا کی فائل تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

مہلوک یوراج مہتا کی فائل تصویر، سوشل میڈیا

 

27 سال کے سافٹ ویئر انجنیئر یوراج مہتا کے سامنے پورا مستقبل پڑا تھا، کیریئر، خواب اور خاندان کی امیدیں سب کچھ ایک ہی لمحے میں ختم ہو گیا۔ اب ان کے والد راجکمار مہتا کے لیے سب سے بڑی حقیقت یہی ہے کہ کوئی بھی سزا ان کے بیٹے کو واپس نہیں لا سکتی، لیکن ذمہ داروں پر کارروائی سے کسی اور کے گھر میں ایسا ماتم ضرور روکا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ دردناک حادثہ 17 جنوری کی صبح نوئیڈا سیکٹر-150 میں ہوا۔ گھنے کہرے کے درمیان یوراج کی ایس یو وی سڑک سے پھسل کر ایک ایسے گڑھے میں جا گری جو پانی سے بھرا تھا اور جہاں کوئی بیریکیڈ یا انتباہی نشان موجود نہیں تھا۔

Published: undefined

حادثے نے سب سے زیادہ جھنجھوڑ کر رکھ دینے والا منظر یوراج کے والد کے لیے چھوڑ دیا۔ راجکمار مہتا نے اپنے بیٹے کو پانی سے بھرے گڑھے میں باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔ یوراج نے تقریباً 2 گھنٹے تک زندگی کی جنگ لڑی۔ یہ وقت کسی بھی بچاؤ مہم کے لیے کافی تھا، لیکن مدد وقت پر نہیں پہنچی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راجکمار مہتا نے کہا کہ ان کے بیٹے نے پوری ہمت دکھائی۔ حادثے کے بعد بھی اس نے سخت جدوجہد کی اور انتظامیہ کو کارروائی کا وقت دیا، لیکن ریسکیو ٹیم کی شدید لاپرواہی نے اس کی جان لے لی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر وقت پر صحیح قدم اٹھائے جاتے، تو یوراج آج زندہ ہوتا۔ یہ صرف ایک حادثہ نہیں ہے کہ بلکہ لاپرواہ سسٹم کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

غمزدہ باپ نے میڈیا ور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوراج کی موت کے بعد وہ مکمل طور سے ٹوٹ چکے تھے، لیکن میڈیا کی آواز اور لوگوں کی حمایت نے انہیں انصاف کی لڑائی لڑنے کی طاقت دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد بدلا نہیں ہے بلکہ جوابدہی طے کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں کسی اور خاندان کو یہ تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔

Published: undefined

متوفی یوراج کے والد راجکمار مہتا کا کہنا ہے کہ یوراج کے لیے انہیں کبھی مکمل انصاف نہیں مل سکتا، کیونکہ بیٹا لوٹ کر نہیں آئے  گا۔ لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس حادثے کے لیے ذمہ دار ہر شخص کو سزا ملے اور کسی بھی قصوروار کو بخشا نہ جائے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر اس معاملے میں سخت کارروائی ہوتی ہے تو مستقبل میں کسی اور یوراج کو ایسے سانحہ کا سامنہ نہیں کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس معاملے میں نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ایک جونیئر انجنیئر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔ حادثے کے بعد 3 بلڈروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز ایم زیڈ وِز ٹاؤن اور لوٹن گرینس کے خلاف بھی تحقیقات چل رہی ہے۔ معاملہ میں قتل اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی جسیے سنگین الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

Published: undefined