قومی خبریں

تہوارکے موقع پر ہر چیز کی قیمت آسمان پر ، پرینکا گاندھی

حزب اختلاف نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ یہ تخفیف بھی ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت کو ملی شکست کا نتیجہ ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس  

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے مہنگائی کے سلسلے میں بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے ۔پرینکا نے ٹوئٹ میں لکھا' تہوار کا وقت ہے مہنگائی سے عوام پریشان ہیں بی جےپی حکومت کی لوٹ والی سوچ نے تہوار سے پہلے مہنگائی کم کرنے کے بجائے گیس سلنڈر، پٹرول-ڈیزل، تیل، سبزی کی قیمتیں آسمان پر پہنچادی ہیں۔ انتخابات کے وقت بی جے پی1-2روپئے کم کر کے عوام کے درمیان جائے گی تب اسے سخت جواب ملے گا۔ عوام معاف نہیں کریں گے۔

Published: undefined

ادھر بی ایس پی سپریمو نے ٹوئٹ میں لکھا' مرکزی و سبھی ریاستی حکومتیں بھی لوگوں کے روز مرہ کی ضروری اشیاء خاص کر اشیاء خوردنی وغیرہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔ جس کا اثر عوامی زندگی کے ساتھ ساتھ دیوالی جیسے خاص تیوہار پر بھی پڑا ہے۔ سرکاریں اس جانب دھیان دیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ گزشہ مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات اور خوردنی تیلوں کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ سے سماج کے مڈل اور لور کلاس پر کافی اثر پڑا ہے۔ مہنگائی کے سلسلے میں سماج وادی سربراہ بھی وقت وقت پر بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کل پیٹرول اور ڈیزل کی ڈیوٹی میں کمی کر کے حکومت نے کچھ راحت دی ہے لیکن حزب اختلاف نے الزام لگایا ہے کہ جب کچے تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں سال 2014 سے بھی کم ہیں تو پھر قیمتیں کم از کم سال 2014 کی قیمتوں کے برابر تو کر دینی چاہئے۔ حزب اختلاف نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ یہ تخفیف بھی ضمنی انتخابات میں حکمراں جماعت کو ملی شکست کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined