قومی خبریں

سی اے اے پر پیچھے ہٹنے کا سوال نہیں، اگلا منصوبہ ’دو بچوں کا قانون‘: موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ نے مراد آباد میں کہا کہ چاہے آرٹیکل 370 ہو یا سی اے اے کو نافذ کرنے کا فیصلہ ہو، ان سب پر آر ایس ایس حکومت کے فیصلے کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے اور اگلا منصوبہ دو بچوں کا قانون ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

مراد آباد: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرابراہ موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ سنگھ کا اگلا ایجنڈا ملک میں دو بچوں کا قانون بنوانا ہے۔ مراد آباد پہنچے آر ایس ایس کے سربراہ نے ایک تقریب کے دوران یہ بات کہی جہاں وہ آر ایس ایس کے متعدد ارکان کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔

Published: undefined

موہن بھاگو نے جمعرات کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’’آر ایس ایس کا اگلا منصوبہ دو بچوں کا قانون ہے۔ ایسا آر ایس ایس کی رائے ہے، تاہم اس پر حتمی فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہے۔‘‘ دریں اثنا، رام مندر کے معاملے پر موہن بھاگوت نے کہا کہ اس معاملے میں سنگھ کا کردار ٹرسٹ کے قیام تک ہے، اس کے بعد سنگھ خود کو اس سے الگ کر لے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ کاشی متھورا نہ تو سنگھ کے ایجنڈے میں کبھی تھے اور نہ ہی کبھی ہوں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ آر ایس ایس سربراہ مراد آباد کے چار روزہ دورے پر ہیں اور انہوں نے یہاں پر ایم آئی ٹی آڈیٹوریم میں ’جگیاسا سیشن‘ سے خطاب کیا اور سنگھ کارکنان کے سوالوں کے جواب دئے۔۔ اس سیشن میں آر ایس ایس کی علاقائی ایگزیکٹو کے 40 چنندہ عہدیدار موجود تھے۔

Published: undefined

سنگھ کا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا اس سوال پر موہن بھاگوت نے کہا کہ دو بچوں کے لئے قانون ہونا چاہئے، لیکن اس پر فیصلہ حکومت کو لینا ہوگا۔ دریں اثنا، سی اے اے پر بھی موہن بھاگوت نے لب کشائی کی اور کہا کہ اس پر پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ چاہے آرٹیکل 370 ہو یا سی اے اے کو نافذ کرنے کا فیصلہ ہو، ان سب پر آر ایس ایس حکومت کے فیصلے کے ساتھ پوری طرح کھڑی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined