قومی خبریں

اومیکرون کی وجہ سے بہار میں رات کا کرفیو لگانے کی ضرورت نہیں: نتیش کمار

نتیش کمار نے بتایا کہ بہار کی حالت تمام ریاستوں سے بہتر ہے۔ یہاں رات کا کرفیو لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن حکومت صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہے۔

نتیش کمار، تصویر یو این آئی
نتیش کمار، تصویر یو این آئی 

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے بہار میں فی الحال رات کا کرفیو نافذ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ہفتہ کو سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پر ان کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بتایا کہ بہار کی حالت تمام ریاستوں سے بہتر ہے۔ یہاں رات کا کرفیو لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Published: undefined

نتیش کمار نے بتایا کہ ملک میں کووڈ انفیکشن کے معاملے دوبارہ بڑھنے لگے ہیں۔ کئی ریاستوں میں اومیکرون معاملوں کے بھی رپورٹ موصول ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کووڈ انفیکشن کی مدت کب تک رہے گی۔ ایسی صورت حال میں جب تک انفیکشن مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتا، ماسک اور کووڈ کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے رہنا بہت ضروری ہے۔ بہار میں بھی جانچ بڑھا دی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بہار میں کورونا کے معاملے بڑھ رہے ہیں، لیکن اب تک یہاں اومیکرون کے نئے ویرینٹ کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں تمام ریاستوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کووڈ انفیکشن اور اومیکرون ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کووڈ کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔ اس کے بعد حکومت نے مہاراشٹر، گجرات، مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور ہریانہ میں رات کا کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ اس دوران بہار میں کورونا انفیکشن کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مرکزی ٹیم بھی پٹنہ آ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined