ایس جے شنکر (فائل)، تصویر یو این آئی
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کا ڈالر کو کمزور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ دراصل ٹرمپ نے کہا تھا کہ برکس کے سبھی ملک ان کے سامنے یہ یقینی بنائیں کہ وہ ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے اور کسی ایسی کرنسی کی حمایت بھی نہیں کریں گے۔ ایسا کرنے پر انہوں نے 100 فیصدی ٹیرف لگانے کی دھمکی بھی دی تھی۔
Published: undefined
وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے قطر کے دوحہ فورم میں ایک پینل ڈسکشن میں کہا کہ مجھے واضح طور سے نہیں پتہ کہ ٹریگر کس چیز کے لیے تھا لیکن میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہندوستان کبھی بھی ڈی-ڈالرائزیشن میں شامل نہیں رہا ہے۔ فی الحال برکس کرنسی بنانے کی کوئی ایسی تجویز نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ برکس میں شامل ممالک کا مسئلے پر آئیڈینٹیکل پوزیشن نہیں ہے، ان کے کہنے کا مطلب ہے کہ ملکوں کی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔
کچھ دن قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل ہینڈل پر ایک پوسٹ میں ان ممالک پر 100 فیصدی ٹیرف لگانے کی وارننگ دی تھی جو ڈالر کے خلاف جائیں گے۔ انہوں نے یہ واضح کرنے کو کہا تھا کہ برکس ملک یہ یقینی کرے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے ڈالر کمزور ہو اور ڈالر کو ری پلیس کرے۔
Published: undefined
ٹرمپ نے اپنے پوسٹ میں مزید کہا تھا "ہمیں کمٹمنٹ چاہیے۔۔۔ وہ کبھی بھی کوئی نیا برکس کرنسی نہیں بنائیں گے اور کسی ایسی کرنسی کی حمایت بھی نہیں کریں گے جو طاقتور ڈالر کو ری پلیس کرے، یا نہیں تو انہیں 100 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔"
ڈونالڈ ٹرمپ جنوری 2025 میں دوسری بار امریکہ کے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اور اس سے پہلے انہوں نے ڈالر کو کمزور کرنے کا ارادہ رکھنے والے ممالک کو سخت لہجے میں وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا "ایسا کرنے والے ملک امید کر سکتے ہیں کہ انہیں امریکہ کی شاندار اکنامی میں بیچنے کے لیے گڈ بائی کہنا پڑ سکتا ہے"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined