قومی خبریں

این آرسی سے علیحدہ افراد کے بارے میں آسام حکومت کے پاس کوئی اعدادو شمار نہیں!

ریاستی حکومت کو ان 19,06,657 افراد کے بارے میں اب تک کوئی تفصیل نہیں ملی ہے جن کے نام این آر سی کی فائنل فہرست میں نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

نیشنل سٹیزنس رجسٹر(این آر سی) کے ریاستی کوارڈی نیٹر نے ان افراد کی تفصیلات اب تک حکومت آسام کو فراہم نہیں کی ہے جن کے نام این آ رسی کی حتمی اور اپ ڈیٹ فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ این آر سی کی یہ فہرست اس سال اگست میں شائع ہوچکی ہے۔

Published: 01 Dec 2019, 7:00 AM IST

یہ بات وزیر داخلہ کی طرف سے پارلیمانی امور کے وزیر چندر موہن پٹواری نے اس سلسلے میں آج یہاں ریاستی اسمبلی میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتائی۔ وزیر اعلی کے پاس وزارت داخلہ کا قلمدان بھی ہے۔

Published: 01 Dec 2019, 7:00 AM IST

پٹواری نے بتایا کہ ریاستی حکومت کو ان 19,06,657 افراد کے بارے میں اب تک کوئی تفصیل نہیں ملی ہے جن کے نام این آر سی کی فائنل فہرست میں نہیں ہیں۔

Published: 01 Dec 2019, 7:00 AM IST

انہوں نے مزید کہا کہ این آر سی کے ریاستی کوآرڈی نیٹر کے دفتر سے ریاستی حکومت کو تفصیلا ت موصول ہونے کے بعد ہی ایسے حقیقی ہندوستانیوں شہریوں‘ جن کا نام شامل ہونے سے رہ گیا ہے‘ کے نام شہریوں کے رجسٹر میں شامل کرانے کے لئے اگلا قدم اٹھایا جائے گا۔

Published: 01 Dec 2019, 7:00 AM IST

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت این آر سی کے عمل کو مکمل کرنے کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے حکم کو نافذ کرنے کے لئے عہد بند ہے۔

Published: 01 Dec 2019, 7:00 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Dec 2019, 7:00 AM IST