تصویر @INCIndia
’’ضلع کانگریس کمیٹی ایک بنیاد کی طرح ہے، اور کوئی بھی عمارت مضبوط بنیاد کے بغیر خود مضبوطی نہیں حاصل کر سکتی۔‘‘ یہ بیان آج لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک اہم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ میٹنگ ضلع کانگریس کمیٹیوں (ڈی سی سی) کے سربراہان کی تھی جو کہ دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر ’اندرا بھون‘ میں منعقد ہوئی تھی۔ اس میٹنگ سے راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس خزانچی اجئے ماکن، پارٹی ترجمان پون کھیڑا سمیت کچھ دیگر اہم سرکردہ لیڈران نے بھی خطاب کیا۔
Published: undefined
میٹنگ کے بعد پون کھیڑا نے اس میٹنگ سے متعلق کچھ مختصر جانکاریاں اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دیں اور بتایا کہ ’’میٹنگ تاریخی ہوئی۔ اس میں 338 ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدور شامل ہوئے، جو 13 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام خطوں سے یہاں آئے۔‘‘ انھوں نے مزید بتایا کہ ’’میٹنگ میں کانگریس صدر کھڑگے، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور سبھی 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام 3 خطوں کے انچارج جنرل سکریٹری یا انچارج بھی موجود رہے۔ اس میٹنگ میں دو طرفہ گفتگو ہوئی، جس میں ہماری اعلیٰ قیادت کے ساتھ ضلع صدور نے بھی اپنے نظریات سامنے رکھے۔‘‘
Published: undefined
اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی جس پیغام اور نظریات کی جنگ لڑ رہی ہے، اس جنگ کو ضلع کانگریس صدور کے ذریعہ سے ہی ہر گھر تک لے جانے کا کام ہو سکتا ہے۔ انھوں نے ضلع کانگریس کمیٹیوں کی اہمیت کو بھی ظاہر کیا اور کہا کہ اسے پارٹی کو زیادہ سے زیادہ مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔
Published: undefined
سینئر لیڈر پون کھیڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے خزانچی اجئے ماکن نے میٹنگ میں کچھ اہم اعلانات کیے۔ انھوں نے مطلع کیا کہ اجئے ماکن نے اپنے خطاب میں کچھ اعلانات کیے ہیں، لیکن وہ ابھی نہیں، بلکہ آنے والے دنوں میں میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ پون کھیڑا نے اس میٹنگ میں 4 پریزنٹیشن کی بھی جانکاری دی۔ مثلاً ششی کانت سینتھل نے پورے اسٹرکچر کو لے کر ایک پریزنٹیشن دیا جس میں یہ بتایا گیا کہ کس طرح انتخاب میں ڈویژن تک کی پارٹی یونٹ سرگرم ہوں گی۔ ساتھ ہی اس پریزنٹیشن میں بتایا گیا کہ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے جو ووٹر لسٹ کا معاملہ اٹھایا ہے، اس پر کس طرح اثرانداز طریقے سے کام ہو، اور کس طرح اس پر نگرانی رکھی جائے۔
Published: undefined
پون کھیڑا نے خود بھی میڈیا کمیونکیشن محکمہ کی طرف سے ایک پریزنٹیشن دیا، جس میں بتایا کہ میڈیا کمیونکیشن محکمہ پارٹی کی ضلع یونٹس سے کیا امیدیں رکھتا ہے، اور کس طرح وہ پیغامات کو نیچے تک پھیلائیں۔ ان کے علاوہ سوشل میڈیا سے متعلق پریزنٹیشن سپریا شرینیت نے دیا، جبکہ ایک پریزنٹیشن وجئے اندر سنگلا نے دیا۔ انھوں نے بتایا کہ کس طرح ہم الگ الگ ضلعوں میں پارٹی کی پراپرٹی کو بہتر طریقے سے استعمال میں لا سکتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ڈی سی سی کی یہ میٹنگ 3 دنوں کی ہے جس کا پہلا مرحلہ آج منعقد ہوا۔ 4-3 اپریل کو دوسرے مرحلہ کی میٹنگ ہوگی جس میں باقی ریاستوں کی میٹنگیں ہوں گی اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے گجرات کنونشن سے پہلے اسے ختم ہونا ہے۔ پون کھیڑا کا کہنا ہے کہ ادے پور میں منعقد ’چنتن شیور‘ میں فیصلہ لیا گیا تھا کہ ڈی سی سی کو مضبوط اور بااثر بنایا جائے، آج اسی سمت میں ایک بہت بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined