قومی خبریں

نتیش کمار نے وزیر اعلیٰ عہدہ سے دیا استعفی، گورنر کو سونپا اراکین اسمبلی کی حمایت والا خط، حلف برداری کل

این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نتیش کمار کے نام کی تجویز بی جے پی لیڈر سمراٹ چودھری نے پیش کی۔ نئی حکومت میں سمراٹ چودھری اور وجئے سنہا نائب وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نتیش کمار، تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج راج بھون پہنچ کر وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے این ڈی اے اراکین اسمبلی کی حمایت پر مشتمل خط گورنر عارف محمد خان کو سونپ دیا ہے۔ انھوں نے نئی حکومت بنانے کی دعویداری پیش کر دی ہے اور اب کل، یعنی 20 نومبر کو وہ از سر نو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے۔

Published: undefined

این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد نتیش کمار نے راج بھون جا کر گورنر عارف محمد خان سے ملاقات کی۔ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نتیش کمار کے نام کی تجویز بی جے پی لیڈر سمراٹ چودھری نے پیش کی۔ نئی حکومت میں سمراٹ چودھری اور وجئے سنہا نائب وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے قبل آج بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں سمراٹ چودھری اور وجئے سنہا کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جنتا دل یو قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں 18 نومبر کو نتیش کمار لیڈر منتخب کیے گئے تھے۔ آج این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں متفقہ رائے سے نتیش کمار کو لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد ان کے دسویں مرتبہ بہار کا وزیر اعلیٰ بننے سے متعلق راستہ ہموار ہو گیا۔ پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں 20 نومبر حلف برداری تقریب منعقد ہو رہی ہے ہیں جس میں کئی سرکردہ سیاسی شخصیات کی شرکت ہوگی۔ نتیش کمار نے 18 نومبر کو خود ہی گاندھی میدان پہنچ کر حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined