قومی خبریں

زراعت کے لیے نیا پن ضروری، ورنہ یہ بوجھ بن جائے گی! مودی

نریندر مودی نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں نیا پن، جدت طرازی ضروری ہوتی ہے ورنہ وہی کبھی کبھی ہمارے لیے بوجھ بن جاتی ہے۔ ہندوستان کی کھیتی کی دنیا میں- جدت طرازی، یہ وقت کا تقاضہ ہے۔

نریندر مودی، تصویر یو این آئی
نریندر مودی، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے زراعت کے لیے جدت اور نیا پن پر زور دیتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ایسا نہ کرنے پر یہ بوجھ بن جائے گی۔ وزیراعظم نے ریڈیو پر نشر ہونے والے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے 75ویں ایڈیشن میں کہا کہ زرعی شعبے میں جدت طرازی بہت ضروی ہے کیونکہ اس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور کسانوں کی آمدنی بڑھے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’زندگی کے ہر شعبے میں نیا پن، جدت طرازی ضروری ہوتی ہے ورنہ وہی کبھی کبھی ہمارے لیے بوجھ بن جاتی ہے۔ ہندوستان کی کھیتی کی دنیا میں-جدت طرازی، یہ وقت کا تقاضا ہے۔ بہت دیر ہو چکی ہے۔ ہم بہت وقت برباد کر چکے ہیں۔ زرعی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے روایتی کھیتی کے ساتھ ہی نئی سہولتوں کو، نئے نئے اختراعات کو، اختیار کرنا بھی اتنا ہی ضروری ہے‘۔

Published: undefined

پی ایم مودی نے کہا کہ سفید انقلاب کے دوران ملک نے اس کا تجربہ کیا ہے۔ اب شہد کی مکھی پالنا بھی اسی طرح کا ایک آپشن بن کر ابھر رہا ہے۔ شہد کی مکھی پروری ملک میں شہد انقلاب کی بنیاد بنا رہی ہے۔ بڑی تعداد میں کسان اس سے منسلک ہو رہے ہیں، انوویشن کر رہے ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ایک گاؤں گُردُم کا ذکر کیا اور کہا کہ پہاڑوں کی اتنی اونچائی، جغرافیائی مسائل لیکن یہاں کے عوام نے شہد کی مکھی پالنے کا کام شروع کیا اور آج یہاں تیار ہونے والے شہد کی اچھی ڈیمانڈ ہو رہی ہے۔ اس سے کسانوں کی آمدنی بھی بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined