قومی خبریں

بی جے پی کے ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں نڈا سے ملاقات کی

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جے پی نڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک ایک کرکے ان  ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی بی جے پی میں نئی حکومت  کی تشکیل کے سلسلہ میں ارکان اسمبلی نے بی جے پی کے موجودہ صدر جے پی نڈا سے ملاقات کی ہے اور وہ اپنے اپنے خیالات ان تک پہنچا رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دہلی سے نو منتخب ارکان اسمبلی کے ایک گروپ نے پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

Published: undefined

نڈا سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں آر کے پورم کے رکن اسمبلی انل شرما، گریٹر کیلاش کی رکن اسمبلی شیکھا رائے، مالویہ نگر کے رکن اسمبلی ستیش اپادھیائے، روہینی کے رکن اسمبلی وجےندر گپتا، گھونڈا کے رکن اسمبلی اجے مہاور، شالیمار باغ کی رکن اسمبلی ریکھا گپتا اور کرشن نگر کے رکن اسمبلی ڈاکٹر انل گوئل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر کے رکن اسمبلی اروندر سنگھ لولی، کراول نگر کے رکن اسمبلی کپیل مشرا اور رٹھالاکے رکن اسمبلی کلونت رانا نے بھی نڈا سے ملاقات کی۔

Published: undefined

ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جے پی نڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک ایک کرکے ان  ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور ان سے تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق ان ارکان اسمبلی  نےجے پی نڈا سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined