قومی خبریں

نیپال طیارہ حادثہ: جان گنوانے والوں میں 5 ہندوستانی بھی شامل، اب تک 40 لاشیں برآمد

نیپال کے پوکھرا میں ہونے والے طیارہ حادثہ میں کافی لوگوں کی جان گئی ہے۔ طیارہ پر 4 ہندوستانی شہری بھی سوار تھے اور اب تک 40 لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

 

کھٹمنڈو: نیپال کے پوکھرا میں گر کر تباہ ہونے والے یتی ایئرلائنز کے طیارے پر کم از کم 5 ہندوستانی مسافر بھی سوار تھے۔ طیارہ پوکھرا ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا، جس پر 68 مسافروں اور عملے کے 4 ارکان سمیت 72 افراد سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں اب تک 40 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

Published: undefined

نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے میں سوار 5 ہندوستانیوں کے نام سنجے جیسوال، سونو جیسوال، انیل کمار راجبھر، ابھیشیک کشواہا اور وشال شرما ہیں۔ کھٹمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانہ نیپال انتظامیہ اور یتی ایئرلائنز کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔

Published: undefined

رائٹرز کے مطابق طیارے میں 5 ہندوستانی، 4 روسی، ایک آئرش اور دو کوریائی شہری سوار تھے۔ حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ طیارہ گرنے کے بعد اس میں شدید آگ لگ گئی تھی۔ جائے حادثہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دھویں کی ایک موٹی تہہ نظر آ رہی ہے۔

Published: undefined

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، یتی ایئرلائنز کے طیارے 9N-ANC-ATR-72 نے راجدھانی کھٹمنڈو کے تریبھون ہوائی اڈے سے صبح 10.33 بجے ٹیک آف کیا تھا اور اسے پوکھرا ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ پائلٹ نے اے ٹی سی سے لینڈنگ کی اجازت لی تھی اور پوکھرا اے ٹی سی سے لینڈنگ کے لیے بھی اوکے کہا گیا تھا۔ اتھارٹی نے فنی خرابی کے باعث حادثہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ طیارے میں لینڈنگ سے عین قبل آگ کے شعلے دیکھے گئے۔ اس لیے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے ہوا ہے۔ ایئر لائنز کے ترجمان سودرشن بھرتولا نے کہا کہ مزید لاشیں برآمد ہونے کی توقع ہے۔ طیارہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined