لوک سبھا اور ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے قبل مایاوتی کا اہم اعلان، کسی پارٹی سے نہیں ہوگا اتحاد، ای وی ایم پر پھر اٹھائے سوال

مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی کے ووٹوں میں کمی نہیں آئی، بلکہ لگتا ہے کہ ای وی ایم میں گڑبڑ ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو حکومت اور چیف الیکشن کمیشن کو آگے آنا چاہئے اور بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے چاہئیں

مایاوتی، تصویر یو این آئی
مایاوتی، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان پارٹی بی ایس پی ملک میں آنے والے ریاستی اسمبلیوں اور اگلے سال لوک سبھا کے لئے ہونے والے عام انتخابات میں کسی دوسری پارٹی کے ساتھ اتحاد کر کے مقابلہ نہیں کرے گی۔

مایاوتی نے کہا ’’بی ایس پی کی بنیاد میں کمی نہیں آئی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ای وی ایم میں کچھ گڑبڑ ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو مرکزی حکومت اور چیف الیکشن کمیشن کو آگے آنا چاہئے اور بیلٹ پیپر پر الیکشن کرانا چاہئے، پتہ چل جائے گا کہ کتنا ووٹ ان کے پاس ہے اور کتنا ہمارے پاس ہے۔‘‘


بی ایس پی سربراہ نے کہا، ''جب تک انتخابات بیلٹ پیپر پر ہوئے، نہ تو ووٹ کا فیصد اور نہ ہی بی ایس پی کا ماس بیس کم ہوا ہے اور ہماری سیٹیں بھی بڑھی ہیں۔ لیکن جب سے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوئے ہیں، ہمارا ووٹ شیئر اور ہماری سیٹوں کی تعداد متاثر ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔